سانحہ کوئٹہ میں ’را‘کا ہا تھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان

بھارت کے کسی بھی دراندازی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں،مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جاری ہیں کوئٹہ میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،کراچی اور بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ سرگرم ہے،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریاکی ہفتہ پریس بریفنگ

جمعہ 12 اگست 2016 11:04

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اگست۔2016ء )پاکستان نے کہا ہے سانحہ کوئٹہ میں ' را 'کا ہا تھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت کے کسی بھی دراندازی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔۔کشمیر میں دراندازی کے بھارتی الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کوئٹہ میں عسکری کارروائیوں میں ملوث ہے حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا اور بھارتی خفیہ ایجنٹ کل بھوشن یادیو کا اعترافی بیان ریکارڈ پر ہے۔

بلوچستان اور کراچی میں ”را“سرگرم رہی ہے افغانستان میں لاپتہ ہیلی کاپٹر کا عملہ خیریت سے ہے بازیابی کی کوششیں جاری ہیں اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہکوئٹہ حملے کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کوئٹہ میں عسکری کارروائیوں میں ملوث ہے حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا بھارتی خفیہ ایجنٹ کل بھوشن یادیو کا اعترافی بیان ریکارڈ پر ہے جس نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان بھارت کی طرف سے دراندازی کے دعوے کو مسترد کرتا ہے پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور افغان قیادت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیان دینے سے ان قوتوں کو فائدہ ہو گا جو افغانستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتیہمسایہ ملک پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے لئے مالی مدد بھی فراہم کرتا ہے پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے پاکستان 30 سال سے زاہد عرصے سے افغان مہاجرین کو پناہ دےئے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے قیام میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کو حال ہی میں پھانسی دینے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پھانسیوں پر ماضی میں بھی اپنی پالیسی اور بیان جاری کےئے ہیں اور اس مرتبہ بھی ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں محصور مزدوروں کے اہل خانہ کو پچاس ہزار فی کس امدا دینے کے حوالے سے طریقہ کار واضح کیا جا رہا ہے اور جلدمتاثرین کے اہلخانہ کو 50 ہزار روپے فی کس فراہمی بھی جلد شروع ہو جائے گی جبکہ پھنسے ملازمین کو خوراک کی مد میں 200 ریال ماہانہ دیئے جا رہے ہیں سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات سے سعودی حکومت کاکوئی تعلق نہیں۔

معاملہ پرائیویٹ کمپنیوں کا کیادھرا ہے۔ ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے پاکستان نے کشمیر کے ساتھ بھارتی مظالم کا مسئلہ ہر سطح پر اٹھایا ہے۔ اقوام متحدہ ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے کشمیر کی صورت حال پر اظہار تشویش کیا ہے بھاررتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے او آئی سی سی سیکرٹری جنرل نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں تحقیقاتی کمیشن بھیجنے کے لئے کہا ہے۔

افغانستان میں لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے عملے کی خیریت سے متعلق معلومات بالاآخر فراہم کر دی ہیں۔ افغان حکام نے بتایا ہے کہ وہ لوگر کے مقامی عمائدین کے ساتھ رابطے میں ہیں ہیلی کاپٹر کا عملہ محفوظ ہے افغانستان عملے کی بازیابی کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔میتھو بیریٹ کی گرفتاری کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی شہری میتھیو پرٹ کو ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ نے ویزہ جاری کیا تھااس کیس کی تحقیقات جاری ہے جونہی کوئی پیش رفت ہوگی میڈیا کے سامنے پیش کی جائیگی ۔