افغانستان میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا عملہ کامیاب مذاکرات کے بعد بازیاب، پشاور پہنچا دیا گیا

جمعہ 12 اگست 2016 11:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اگست۔2016ء) افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنیوالے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملہ و کامیاب مذاکرات کے بعد پشاور پہنچا دیا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو افغانستان سے قبائلی عما ئدین کی کوششوں کے باعث بازیاب کرائے گئے، واضح رہے کہ پنجاب حکومت کا ایم آئی17روسی ساختہ ہیلی کاپٹر 4اگست کو افغانستان کے صوبہ لوگر میں کریش کر گیا تھا ، ہیلی کاپٹر میں 5پاکستانیوں سمیت ایک روسی ایجنٹ موجود تھے۔