2018 کے انتخابات کا نہیں،ملکی ترقی کیلئے اگلے 50 سال کا سوچ رہا ہوں،نواز شریف
کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کرنا کوئی سنجیدہ سیاست نہیں،2018ء سے پہلے ہی ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردینگے، ہم دور کا سوچتے ہیں دکھاوے کا نہیں ، تین سال قبل سفر شروع کیا تو راستے میں موجود نہیں تھے ہم نے تین سال میں خود راستے بنائے ہیں، ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ہر کوئی پاکستان کی معیشت کی تعریف کررہا ہے ملکی ذخائر تاریخ کے بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں کھاد کی قیمتیں ملک کی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں ،وزیر اعظم کا شورکوٹ موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اتوار 14 اگست 2016 12:51
شور کوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست ایک عبادت ہے ، سیاست بولنے سے پہلے تولنا سکھاتی ہے ، کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کرنا کوئی سنجیدہ سیاست نہیں ہے ،2018ء سے پہلے ہی ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردینگے ہم 2018ء کا نہیں سوچ رہے ہیں ہم ملک کی ترقی کیلئے اگلے پچاس سال کا سوچ رہے ہیں ہم دور کا سوچتے ہیں دکھاوے کا نہیں ، تین سال قبل سفر شروع کیا تو راستے میں موجود نہیں تھے ہم نے تین سال میں خود راستے بنائے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز شور کوٹ میں موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ تین برس پہلے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروک پر تھا ماضی کے حکمرانوں نے قوم کو اندھیرے میں ڈبو دیا تھا آج جس طرح لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کام ہورہا ہے آپ کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر طبقے کی خدمت کی ے ملک میں بجلی کے منصوبے دھڑا دھڑے لگ رہے ہیں قوم نے مایوسی کے اندروں سے نکل کر امید کی دنیا میں قدم رکھا ہے ڈیڑھ سال میں ساڑھے 800 ارب روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں کوئی چھوٹی بات نہیں لیکن دشمنوں کو ہمارے لگے ہوئے منصوبے بھاتے نہیں ہیں سڑکوں کے جال سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا سڑکوں کی تعمیر سے فاصلے کم ہونگے جی ٹی روڈ کو بھی کئی جگہ سے موٹروے کے ساتھ ملائینگے ملک کی تاریخ میں پہلی بار شور کوٹ کے اس خطے میں موٹروے بنی ہے اس سے پہلے کئی حکومت کو یہ خیال نہیں آیا تھا کہ یہاں پر موٹروے بننی چاہیے انہوں نے کہا کہ 1999ء میں اتنی بجلی موجود تھی کہ ہم سوچ رہے تھے کہ دوسرے ملکوں کو فروخت کریں 1999ء میں ملک کا روپیہ بھی مضبوط تھا لیکن گزشتہ حکومتوں نے ملک کو اندھیروں میں جا پہنچایا انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ہر کوئی پاکستان کی معیشت کی تعریف کررہا ہے ملکی ذخائر تاریخ کے بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں کھاد کی قیمتیں ملک کی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کم کرینگے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس سے بلوچستان کی عوام کو بھی فائدہ ہوگا گوادر میں ائرپورٹ اور ہائی ویز بن رہی ہیں یہ سب چین کی بدولت ہے چین پاکستان کا بہترین دوست ہے انہوں نے عمران خان کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک کہاں ہے ؟ مارچ یہ سب فلاپ ہوگیا ہے عوام نے گندی زبان اور سیاست کو مسترد کردیا ہے عوام صرف ترقی جہالت کے خاتمے اور بے روزگاری کے خاتمے کی سیاست کا ساتھ دیتے ہیں عوام اب باشعور ہوچکی ہیں سیاست ایک عبادت کا نام ہے سیاست بولنے سے پہلے تولنا سکھاتی ہے لوگوں نے کنٹینر کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کرنا سنجیدہ سیاست نہیں ، ہمارے لئے سیاست ون ڈے یا ٹیسٹ میچ نہیں، ہم سیاست میں صرف بولتے نہیں، بولنے سے پہلے تولتے بھی ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 14 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعلی بلوچستان کا سول ہسپتال سے بم دھماکے کے بعد عملے کے بھاگنے کا نوٹس
-
قندیل بلوچ کے قتل کا مرکزی کردار مفتی عبدالقوی ہے،سلطان اعظم تیموری
-
لاہور میں سیکیورٹی فورسزکا کومبنگ آپریشن، 2 دہشتگردوں سمیت 11مشتبہ افراد گرفتار
-
پاکستان کے دشمن کو سی پیک منصوبہ ایک آنکھ نہیں بھا رہا، اسے سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، میجر جنرل بلال اکبر
-
اوور سیز کمیشن ساہیوال کا امریکہ میں مقیم پاکستانی کی جائیداد فروخت کرنیوالے محکمہ مال کے افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ،ماں کوبے ہوش کرکے معصوم بچوں کے پیٹ کاٹنے کی کوشش
-
وزیراعلی سندھ سید نے محکمہ اینٹی کرپشن کومتحرک کردیا
-
مفتی عبدالقوی کی پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی رکنیت بھی معطل
-
کوہستان، داسو ڈیم میں متاثر ہ بین الاقوامی شاہراہ قراقرم کی دوبارہ تعمیر پر چائنیز کمپنی اور واپڈا حکام کے مابین سرد جنگ
-
احتساب ریلی میں شامل ڈی جے بٹ کا ساؤنڈ سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا
-
یورپی یونین کی امداد سے چلنے والے شعبے متاثر نہیں ہوں گے، برطانیہ
-
فیڈل کاسترو نوے برس کے ہو گئے
-
ترکی کا امریکا کو گولن کی حوالگی کے لیے مراسلہ
-
عراقی فورسز نے موصل کے قریب چار دیہاتوں پر اسلامک سٹیٹ سے کنٹرول واپس لے لیا
-
انسانی ڈھال: داعش نے سینکڑوں مغوی شامیوں کو رہا کر دیا
-
مہاجرین کے لیے ملازمتیں، میرکل کی نئی کوشش
-
مالی اصلاحات ناگزیر ہیں، مصری صدر
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹرن
-
تمام مہاجرین کو برا مت سمجھا جائے، اقوام متحدہ
-
2018 کے انتخابات کا نہیں،ملکی ترقی کیلئے اگلے 50 سال کا سوچ رہا ہوں،نواز شریف
-
احتساب تحریک رکنے والی نہیں،اسلام آبادکے بعدلاہورکارخ کریگی،عمران خان
-
صدر مملکت اور آرمی چیف کا مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری ایوارڈ اور اسناد دینے کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی امریکی سفیر سے ملاقات ،وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا
-
چوہدری نثار کی جاپانی سفیراور آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات
-
نواز شریف اور آصف زرداری آپس کی کشمکش ختم کر یں ، مولانا فضل الرحمان
-
شیخ رشید کا حکومت کیخلاف تحریک نجات چلانے کا اعلان
-
جہلم،سامیہ شاہدقتل کیس کامرکزی ملزم شکیل گرفتار
-
ضلعی عدالت میں سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں دو ملزمان 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
-
وکلاء تحریک کے دوران کون لیڈ ر تجاویز دیتا تھا اعتزاز احسن حقیقت عوام کو بتا دیں،خورشید شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.