احتساب تحریک رکنے والی نہیں،اسلام آبادکے بعدلاہورکارخ کریگی،عمران خان

وزیراعظم اوران کے خاندان کااحتساب ہمارااولین ایجنڈاہے،جس دن تحریکاحتساب لاہور پہنچے گی اس دن نواز شریف کوجدہ جانے کا وقت بھی نہیں ملے گاعوام کی طاقت سے کرپٹ مافیا سے پاکستان کا قبضہ واگزار کرائیں گے،سربراہ پاکستان تحریک انصاف کا راولپنڈی سے اسلام آبادتحریک انصاف ریلی میں مختلف مقامات پرخطاب

اتوار 14 اگست 2016 12:51

اسلام آباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اب یہ احتساب تحریک رکنے والی نہیں یہ تحریک اسلام آباد کے بعد لاہور کا رخ کرے گی جلد نیب اور ایف بی آر کے خلاف بھی تاریخی احتجاج کا اعلان کریں گے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ہمارا اولین ایجنڈا ہے جس دن تحریک احتساب لاہور پہنچے گی اس دن نواز شریف کوجدہ جانے کا وقت بھی نہیں ملے گاعوام کی طاقت سے کرپٹ مافیا سے پاکستان کا قبضہ واگزار کرائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام راولپنڈی سے اسلام آبادتحریک احتساب ریلی کے آغاز پر لیاقت باغ ، کمیٹی چوک، ناز سینما سمیت مختلف مقامات اوربعدازاں فیصل ایونیواسلام آبادمیں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا عمران خان نے ریلی کے موقع پر راولپنڈی میں موبائل سروس کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ریلی میں تمام تر رکاوٹوں کے باوجود انسانوں کے سمندر نے یہ ثابت کر دیا کہ عوام احتساب چاہتے ہیں حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے احتساب کو نہیں روک سکتے تحریک انصاف اب احتساب کے لئے میدان میں نکل چکی ہے جس سے حکومت خوفزدہ ہے لیکن ہم اب اس تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ہمارا اولین ایجنڈا ہے ہمارے لاہور پہنچنے سے پہلے نواز شریف جو کر سکتے ہیں کر لیں اگر ہم لاہور پہنچ گئے تو نواز شریف کو جدہ جانے کا بھی موقع نہیں ملے گا انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف ملک کے سب سے بڑے ٹیکس چور ہیں قوم غریب تر ہو رہی ہے اور مٹھی بھر افراد امیر تر ہو رہے ہیں ایف بی آر اور نیب دونوں باہم ملے ہوئے ہیں ایف بی آر ے 2افسران نواز شریف کے کاغذات خود تیار کرتے ہیں ایف بی آر اور نیب خود چوروں سے ملے ہوئے ہیں جو کچھ نہیں کر سکتے لیکن ہم نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کا مطلب عوام کے پیسے کی چوری ہے کرپشن اور ٹیکس چوری سے ملک مقروض ہو رہا ہے حکمران قرضے لے کر خود کھا رہے ہیں جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے وہ کرپشن کی نذر ہو رہا ہے لیکن ایک بار پھر واضح کر دوں کہ اب یہ تحریک رکنے والی نہیں اب یہ تحریک اسلام آباد کے بعد لاہور کا رخ کرے گی اگر نیب اور ایف بی آر نے بھی اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کے خلاف بھی تاریخی احتجاج کا اعلان کریں گے عوام اگر کرپشن کے خلاف متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ہم نواز شریف سے5ماہ سے پوچھ رہے ہیں کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیاانہوں نے کہا کہ آج جو ہم پر الزام لگا رہے ہیں انہی کی وجہ سے جمہوریت خطرے میں ہے نیشنل ایکشن پلان پر صرف خیبر پختونخواہ میں عمل ہو رہا ہے لیگیوں نے تبدیلی دیکھنی ہے تو خیبر پختونخواہ میں آکر دیکھیں ہم مدارس اور ان کے طلبا کو قومی دھارے میں لا رہے ہیں نوجوانوں نے بھی اس ملک کے لئے بہت قربانیاں دیں قوم کے نوجوانوں کے جنون سے اس ملک کو عظیم طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ملک کے عظیم تر بننے میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپٹ حکمران ہیں قومی اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے کرپٹ مافیا کے خاتمے کے بغیرملکی ترقی اور اداروں و جمہوریت کی مضبوطی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

فیصل ایونیو میں احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تھوڑے سے لوگ ہیں جو ملک کے وسائل پر قبضہ کر چکے ہیں یہ تھوڑا سا طبقہ عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا جاتا ہے،ملک کو لوٹنے والے کو نیب کا سربراہ بنا دیا ہے،یہ لوگ ایف بی آر کا اپنا عملہ رکھتا ہے تاکہ حقائق کو مسخ کرے،نوازشریف کے خلاف نیب میں 13کیسز ہیں،ان کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹا سا طبقہ ملک میں تبدیلی نہیں چاہتا ہے یہ طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا جارہا ہے اور غریب لوگوں کو2وقت کی روٹی نہیں ملتی، عوام پر خرچ ہونے والا پیسہ آف شور کمپنیوں میں چلا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگ کبھی بھی آزاد پولیس نہیں چاہتی،کے پی کے میں پولیس آزاد ہے کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ میاں صاحب میں ترقی کے خلاف نہیں آپ کے کرپشن کی راہ میں رکاوٹ ہوں،الیکشن کمیشن میں اپنے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں،یہ چھوٹا سا طبقہ الیکشن میں دھاندلی کرکے کامیابی حاصل کر دیتا ہے،نوازشریف کو دہشت صرف مجھ سے ہے،انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں ڈاکٹر ارشاد اور امجد ٹوانہ ان کی کرپشن کی فائلیں ٹھیک کر رہاہے،یہ2افسران پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد لگا دئیے گئے ہیں،کرپشن کے بادشاہ ہمارا نوازشریف ہے