پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد 39908پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ کو ٹوٹ گئے،جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں87ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈ سرمائے کاحجم78کھرب سے بڑھ کر79کھرب روپے کی سطح پرجاپہنچا

اتوار 14 اگست 2016 12:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء)گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد 39908پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہو ا اس طرح بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ کو ٹوٹ گئے،جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں87ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم78کھرب سے بڑھ کر79کھرب روپے کی سطح پرجاپہنچا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ،منافع بخش شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری اور کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے سبب مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب دکھائی دے رہا ہے اسی وجہ سے مارکیٹ نئے ریکارڈ بن رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے پانچوں کاروباری دنوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس40ہزار82پوائنٹس کی بلندترین سطح پرجاپہنچاتھاتاہم کاروباری اتارچڑھاؤ کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس39300پوائنٹس کی کم سطح پربھی دیکھا گیا۔

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس39400،39500،39600،39700،39800اور39900پوائنٹس کی6بالائی حدعبورکرنے میں کامیاب ہوا۔اس طرح کے ایس ای100انڈیکس میں517.43پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس39390.21پوائنٹس سے بڑھ کر39907.64پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس323.71پوائنٹس کے اضافے سے22886.88پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس26265.71پوائنٹس سے بڑھ کر26570.02پوائنٹس پربندہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ سے سرمائے میں87ارب16کروڑ32لاکھ88ہزار424روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم78کھرب71ارب13کروڑ68ہزار119روپے سے بڑھ کر79کھرب58ارب29کروڑ33لاکھ56ہزار543روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ38کروڑ50لاکھ14ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین19کروڑ94لاکھ41ہزارحصص رہااورٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر1960کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے1021کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،833میں کمی اور106کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ،دیوان سیمنٹ،بینک آف پنجاب،دیوان سلمان،سونیری بینک لمیٹڈ،سوئی سدرن گیس کمپنی،پی ٹی سی ایل،فوجی سیمنٹ،تھری اسٹارپولیسٹر،اینگروفرٹیلائیزر،این آئی بی بینک لمیٹڈ،پاک سیمنٹ لمیٹڈ،دیوان موٹرزاوربینک الفلاح سرفہرست رہے۔

متعلقہ عنوان :