بھارتی فورسز بلا اشتعال انگیز فائرنگ ، ڈی جی ملٹری آپریشن کا بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ، شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

پیر 15 اگست 2016 10:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال انگیز فائرنگ کے بعد ڈی جی ملٹری آپریشن نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے نیزہ پیر سیکٹر پر گزشتہ آدھی رات بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ، بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا،بھارتی فورسز نے مسلسل پاکستانی چوکیوں اور آبادی کو نشانہ بنایا ۔

پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جوابی کارروائی کی گئی اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا گیا ۔ بھارتی فورسز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کے واقعہ پر پاکستانی ڈی جی ملٹری آپریشن نے بھارتی ہم منصب ہاٹ لائن پر رابطہ قائم کیا ہے اور واقعہ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :