سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،چوہدری نثار
امریکی شہری صرف بلیک لسٹ تھا اس کا جاسوسی سے کوئی تعلق نہیں، ویزہ دینے والے سفارتخانے کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے ، قومی اسمبلی میں اظہا ر خیال
بدھ 17 اگست 2016 11:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں بتایا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ سانحہ انٹیلی جنس ایجنسیاں اور اور سکیورٹی اداروں کے لئے بڑا چیلنج ہے، کوئٹہ دھماکے میں ملوث کچھ عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بلیک لسٹ امریکی شہری کو ویزہ دینے والے سفارتخانے کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے تاہم مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہری صرف بلیک لسٹ تھا اس کا جاسوسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ امریکی شہری کو صرف24گھنٹوں میں ویزہ دیا گیا اور اس نے جو فارم بھرا تھا اس میں وہ تمام خانے خالی چھوڑ دیئے تھے اس کا وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا ہے اور وزارت خارجہ سے بھی یہ امید ہے کہ وہ سخت ایکشن لیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس کیس کو گہری نظروں سے دیکھا جا رہا ہے اور اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ امریکی بیرٹ2011ء میں فتح جھنگ کے قریب پکڑا گیا تھا اور وہاں پر اس نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا بھی کیا تھا اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ وہ تمام ریکارڈ منگوایا ہے کہ اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی 2011ء میں اس سے کوئی نقشہ برآمد ہوا ہے اور نہ ہی اس کے خلاف جاسوسی کے الزامات تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے سسر نے اس کا کیس لڑا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسے ڈی پورٹ کیا تھا۔ اس واقع کے بعد معاملے پر جے آئی ٹی بنائی تھی اس رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی شہری کے خلاف جاسوسی کے کوئی ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ امریکی بلیک لسٹ میں موجود تھا ۔ ایئر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ جس اہلکار نے اس کو پکڑنے میں مدد کی اس کو میں نے ایک لاکھ روپے انعام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے بارے میں پیش رفت ہوئی ہے اور چند گرفتاریاں بھی کی گئیں ہیں تاہم اس کو ابھی ظاہر کرنا بہتر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ہماری انٹیلی جنس اور سکیورٹی فورسز کے لئے ایک چیلنج ہے جس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے سانحہ کوئٹہ میں جو بائیو میٹرک ملی ہے اس کی شناخت ہو چکی ہے تاہم وہ ثبوت ایک متاثرہ شخص کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی این اے کے حوالے سے بھی ابھی تک مثبت پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد جو کمیٹی بنائی گئی ہے وہ ایک انتظامی کمیٹی ہے اس طرح کی 13کمیٹیاں مختلف معاملات پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات میں سے9نکات صوبوں کے متعلق8نکات وزارتوں سے متعلق جبکہ2نکات وزارت داخلہ اور2پورے ملک کی تمام اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو تمام مسائل پر تفصیلی بریفنگ دونگا اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ بھی میٹنگ کرونگا جس کے بعد ایوان کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ امریکی سہری بلیک لسٹ ہونے کے باوجود پاکستان میں داخل ہوا ہے اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے بارے میں اب تک حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں اور سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشتگردوں کا پتہ چلایا گیاہے یا نہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں پارلیمنٹیرین کو بھی اعتمادمیں لیا جائے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 17 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعظم نواز شریف کی واپڈا کو بجلی کی پیداوار میں اضافے اور سیلابوں کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں آبی ذخائر کی تعمیر تیز کرنے کی ہدایت
-
جنرل راحیل شریف کے فیلڈ مارشل بننے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں،مصدق حسین
-
پنجاب میں جعلی نمبر پلیٹس بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
-
الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم سمیت اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کیخلاف دائر نااہلی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
-
ا سحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس، فنانس ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
پانامہ کے بعد اسحاق ڈار کی دبئی میں اربوں کی جائیداد سامنے آنے والی ہے،شیخ رشید احمد
-
سیلفی لیتے ہوئے لڑکی دریائے کنہار میں جاگری ، جان بچانے کی کوشش میں بھی والدین بھی جاں بحق
-
قندیل بلوچ قتل کیس ، ملتان پولیس کے اعلی حکام کے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے دعوے ٹھس
-
کوہاٹ ، قومی پرچم کی بے حرمتی اور پاک فوج کیخلاف توہین آمیز زبان درازی پر تین افغان باشندے گرفتار
-
شام میں کارروائی کیلئے ایرانی ہوائی اڈہ استعمال کیا، روس
-
مقبوضہ بیت المقدس : نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ
-
ہندوستان مخالف نعرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزامات کی تردید کردی
-
دنیا میں سب سے بڑے جمہوری ملک کے دعویدار ہندوستان میں خاتون پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
-
برطانوی عدالت نے سخت گیر برطانوی مبلغ انجم چوہدری کو دولتِ اسلامیہ کیلیے حمایت حاصل کرنے کی دعوت دینے کا مجرم قرار دے دیا
-
یمن: حوثی باغیوں نے مذاکرات کو اسلحہ جمع کرنے کے لیے استعمال کیا، سعودی اتحاد
-
بوکو حرام کے متعدد جنگجو ہلاک کردیئے ہیں ، نائیجیریا سکیورٹی فورسز کا دعویٰ
-
نازی دور کی گم شدہ ریل گاڑی کی تلاش، کھدائی شروع
-
جرمنی میں ایک سال میں کم عمری کی ایک ہزار سے زیادہ شادیاں
-
پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
-
خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا آپریشن 14دہشتگرد ہلاک ،11زخمی
-
پانامہ لیکس معاملے پر نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے،عمران خان
-
سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،چوہدری نثار
-
گورنر سندھ کی صدر ممنون حسین سے ملاقات
-
وفاقی وزیر پیر صدر الدین شاہ راشدی کا سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مختلف کیمپوں کا دورہ
-
اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری،پہلے مرحلے کے منصوبے دو ہزار سترہ اٹھارہ میں مکمل ہو جائیں گے، احسن اقبال
-
کرپشن کے خلاف جنگ کو اب سپریم کورٹ تک لے جائیں گے ،سراج الحق
-
انتخابی اصلاحات کمیٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن اور الیکشن انتظامات کی ذمہ داری نادرہ کو سونپ دی ، سفارشات طلب
-
صوبائی حکومت سی پیک کے تناظر میں شروع کئے گئے منصوبوں سمیت سیاحت، صنعت ، توانائی، ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مراعات پیش کر رہی ہے،پرویز خٹک
-
شنگھائی اسٹاک ایکسچینج پاکستانی شیئرز خریدنے کی خواہشمند
-
مجاہدین کسی بھی وقت ہزاروں بھارتی فوجیوں کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،تحریک المجاہدین کا بھارتی فوج کو انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.