اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری،پہلے مرحلے کے منصوبے دو ہزار سترہ اٹھارہ میں مکمل ہو جائیں گے، احسن اقبال

مغربی روٹ پر کام کی رفتار سے مطمئن ہیں، جائزہ اجلاس سے خطاب مقامی انجینئرز کو کام دیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو سکیں، وفاقی وزیر کی متعلقہ حکام کو ہدایت اجلاس میں 29 اگست کو ہونے والے سی پیک سمٹ اور ایکسپو کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا

بدھ 17 اگست 2016 11:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور پہلے مرحلے کے منصوبے دو ہزار سترہ اٹھارہ میں مکمل ہو جائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مغربی روٹ پر کام کی رفتار سے مطمئن ہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی مغربی روٹ پر کام کے لئے مقامی انجینئرز کو کام دیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو سکیں۔

۔وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار وزارت منصوبہ بندی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ اجلاس میں 29 اگست کو ہونے والے سی پیک سمٹ اور ایکسپو کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی گوادر ائیرپورٹ اور ایکسپریس وے پر چین کی طرف سے کام آخری مراحل میں ہے اور اگلے کچھ مہینوں میں ان منصوبوں کی گراؤنڈ بریکننگ کر دی جائے گی۔

۔ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ حکومت کی ترجہیات میں شامل ہے۔۔انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ اپنی مقررہ وقت میں مکمل ہو سکیں۔توانائی منصوبوں کے بارے میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے 2017 تک 10000 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔۔ ان کا کہنا تھا ان منصوبوں کی تکمیل کے سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک قومی منصوبہ ہے جس سے تین بلین لوگ مستفید ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا اس منصوبے پر سیاست کرنا لوگو ں کے ساتھ نا انصافی ہو گی۔۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کو سبوتاڑ کرنے کی تمام کو ششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف بیس کروڑ لوگوں کو آپس میں مل سکیں گے بلکہ نئی راہیں کھلیں گی۔اجلاس میں سی پیک سمٹ اور ایکسپو کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔۔سی پیک سمٹ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی طرف سے 29 اگست کو پاک چین فرینڈشپ سینٹر میں منعقدہ کیا جا رہا ہے۔۔ اس سمٹ سے لوگوں میں اقتصادی راہداری منصوبوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔۔ اس سمٹ سے پاکستان اور چین کے درمیان بزنس سے بزنس کی سطح پر تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :