صوبائی حکومت سی پیک کے تناظر میں شروع کئے گئے منصوبوں سمیت سیاحت، صنعت ، توانائی، ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مراعات پیش کر رہی ہے،پرویز خٹک

بدھ 17 اگست 2016 11:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سی پیک کے تناظر میں شروع کئے جانے والے منصوبوں سمیت سیاحت، صنعت ، توانائی، ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مراعات پیش کر رہی ہے۔خیبر پختونخوا اور ایران کے درمیان مستقبل میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کوبھی فاسٹ ٹریک پر فروغ دیا جا سکتا ہے۔

وہ وزیر اعلیٰ ہاوٴس پشاور میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست سے گفتگو کر رہے تھے۔ قونصل جنرل ایران اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات ، صوبائی حکومت اور ایران کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت صوبے کے تمام شعبوں میں نظر آنے والی تبدیلی لائی ہے۔

سرمایہ کاری کے لئے فضا سازگار بنا دی گئی ہے۔ جبکہ صوبے میں صنعتوں کے فروغ اور کارخانوں کے قیام کے لئے ایک با اختیار کمپنی بنائی گئی ہے۔ موجودہ حکومت اپنی صنعتی پالیسی کے تحت مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ون ونڈو آپریشن کی سہولت اور پر کشش مراعات دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اور سرمایہ کار کمپنیوں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے خوش آمدید کہا جائے گا۔

دونوں رہنماوٴں نے خطے میں پاک۔ چین اور ایران کے باہمی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا اور خطے میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کو انتہائی اہم منصوبہ قرار دیا۔ مہدی ہنردوست نے ہائیڈل، ہاوٴسنگ ، سیاحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت اور دلچسپی کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت اور تعلقات کے فروغ کے لئے معلومات کے تبادلے اور روابط کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :