مجاہدین کسی بھی وقت ہزاروں بھارتی فوجیوں کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،تحریک المجاہدین کا بھارتی فوج کو انتباہ

محبوبہ مفتی کی جانب سے لہرائے گئے بھارتی پرچم کا زمین پر گرنا قدرت کی طرف سے ہی تھا،ترجمان

بدھ 17 اگست 2016 11:05

سرینگر( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء)تحریک المجاہدین نے سرینگر کے نواحی علاقہ میں مجاہدین کی طرف سے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر ہزاروں فورسز اہلکاروں اور کمانڈوز کا حصار توڑ کر حملے میں کئی فورسز کمانڈروں اور اہلکاروں کی ہلاکت کو بھارت کے لئے ایک وارننگ قرار دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ مجاہدین کسی بھی وقت ہزاروں بھارتی فوجیوں کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

تحریک المجاہدین کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی مجاہدین نے ایک مشترکہ کمانڈ میں کی۔ گو کہ مجاہدین نے موجودہ انتفاضہ کی وجہ سے شہروں اور دیہات میں جہاں بستیاں ہیں، وہاں حملے ملتوی کر دیئے ہیں، تا ہم اس حملے کا مقصد بھارتی کمانڈوز کا تکبر اور غرور خاک میں ملانا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کامیاب حملے میں حصہ لینے والی تنظیموں کے مجاہدین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ بھارتی فورسز پر جنگلوں اور بیابانوں میں حملے جاری رکھے جائیں گے۔

تحریک المجاہدین کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام کو جاری رکھنے کا اعلان بھارت کے زوال کا باعث بنے گا۔ ترجمان نے کہا کہ سرینگر میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے لہرائے گئے بھارتی پرچم کا زمین پر گرنا قدرت کی طرف سے ہی تھا۔ یہ ترنگا کشمیریوں کے خون سے رنگا گیا ہے۔ یہ نفرت کی نشانی ہے ۔ جسے قدرت بھی برداشت نہیں کرتی۔ اس کے برعکس بچوں کی طرف سے لہرائے گئے پاکستانی پرچم فورسز کی سرتوڑکوشش اور آندھیوں کے باوجود وادی بھر میں لہرا رہے ہیں۔ ۔راٹھور

متعلقہ عنوان :