مسئلہ کشمیر پر متعلق مذاکرات بھارت نے حافظ سعید اورسید صلاح الدین کے خلاف کارروائی سے مشروط کردئیے

جمعرات 18 اگست 2016 11:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اگست۔2016ء)بھارت نے مسئلہ کشمیر سے متعلق مذاکرات اپنی شرائط سے مشروط کر دیئے، بھارت نے کشمیر میں در اندازی کے الزام میں حافظ سعید اورسید صلاح الدین کے خلاف کارروائی کی شرط رکھ دی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق مذاکرات شرائط پر مشروط کر دیئے ہیں، بھارت نے ممبئی حملے کی تحقیقات میں پیش رفت اور حافظ سعید اور حافظ صلاح الدین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی شرائط رکھی ہیں، رپورٹ کے مطابق ذرائع سیکرٹری خارجہ کے مطابق شرائط کا جائزہ لینے کے بعد بھارت کو جواب دیا جائے گا، ذرائع نے مزید بتایا کہ مسئلہ کشمیر کے متعلق پاکستانی موقف کو سامنے رکھے ہوئے جواب دیا جائے گا۔