بوئنگ کمپنی کے وائس چیئرمین کا وزیراعظم کو خط

پی آئی اے کیساتھ معاہدے کی تجدید اور جدید بوئنگ787ڈریم لائن طیارے پی آئی اے میں شامل کرنے کی تجویز دیدی

جمعرات 18 اگست 2016 11:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اگست۔2016ء)بوئنگ کمپنی نے وزیراعظم کو پی آئی اے کے ساتھ معاہدے کی تجدید اور جدید بوئنگ787ڈریم لائن طیارے پی آئی اے میں شامل کرنے کی تجویز دے دی ،بوئنگ کمپنی کے وائس چےئرمین رئے کونر نے وزیراعظم کے نام لکھے گئے خط میں پی آئی اے کی تعمیر نو اور اصلاحات کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت پی آئی اے کے آپریشن میں توسیع کیلئے سرگرم ہے،بوئنگ کمپنی اور پی آئی اے کے دیرینہ تعلقات ہیں،پی آئی اے کے ساتھ بوئنگ777طیاروں کا معاہدہ ہے اور کمپنی معاہدے کی تجدید کرنا چاہتی ہے اور پی آئی اے کو جدید بوئنگ787ڈریم لائن طیارے فراہم کرنا چاہتے ہیں جدید طیاروں کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کو بھی تیار ہیں

متعلقہ عنوان :