پاک بھارت تعلقات میں دہشتگردی مشکلات پیدا کرتی ہے،بھارتی سیکرٹری خارجہ

خطے کے ممالک بھارت کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں لیکن بعض ممالک دہشتگردی کو بطور ڈپلومیٹک پالیسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں،بھارت کی ڈپلومیسی اب بہت عملی ہوگئی ہے، ہمیں اپنے پڑوسیوں تک رسائی حاصل کرنی ہوگی انہیں تحفظ کا احساس دلانا ہوگا، ایس جے شنکرکا غیرملکی نمائندوں کے کلب میں خطاب

جمعرات 18 اگست 2016 11:16

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اگست۔2016ء)بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات آگے بڑھانے میں دہشتگردی مشکلات پیدا کرتی ہے،خطے کے ممالک بھارت کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں لیکن بعض ممالک دہشتگردی کو بطور ڈپلومیٹک پالیسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں غیرملکی نمائندوں کے کلب میں خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ بھارت کی ڈپلومیسی اب بہت عملی ہوگئی ہے، ہمیں اپنے پڑوسیوں تک رسائی حاصل کرنی ہوگی انہیں تحفظ کا احساس دلانا ہوگا، پچھلے دو سالوں میں پاکستان سے معاملات کی بہترین کوششیں کی گئی ہیں۔

ہمارا آگے بڑھنے پر اتفاق ہے لیکن مسئلہ دہشتگردی ہے، ہمارے تعلقات کو آگے بڑھانے میں بعض مشکلات کھڑی ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہم ایک منفرد چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، خطے کے ممالک بھارت کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں لیکن بعض ممالک دہشتگردی کو بطور ڈپلومیٹک پالیسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :