بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کیخلاف عدالتی کارروائی کیلئے لطیف کھوسہ کو لندن طلب کر لیا

سردار لطیف کھوسہ 20اور 21اگسٹ کو پارٹی سربراہ بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے

جمعرات 18 اگست 2016 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اگست۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کیخلاف عدالتی کارروائی کیلئے سابق اٹارنی جنرل سردار لطیف کھوسہ کو لندن طلب کر لیا ہے، سردار لطیف کھوسہ 20اور 21اگسٹ کو پارٹی سربراہ بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے نئے قانون کے بارے میں بھی مشاورت کریں گے،سابق اٹارنی جنرل کو لندن طلب کرنے کا اصل مطلب تو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے الزامات کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کرنا ہے، چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا تھا کے ایان علی اور بلاول بھٹو کے ٹکٹ ایک ہی اکاؤنٹ سے خریدے جاتی ہیں اور یہ کے پیپلزپارٹی نے ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کی رہائی کے بعد کے تعاون کی پشکش کی تھی، سردار لطیف کھوسہ لندن میں بلاول بھٹو سے مشاورت کے بعد وطن واپسی پر وزیر داخلہ کو لیگل نوٹس بھجوائیں گے اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے بنائے جانے والے نئے قانون بارے بھی پی پی پی کی ٹیم کو بلاول بھٹو کی ہدایات پہنچائیں گے۔