قصاص تحریک، پاکستان عوامی تحریک آج ملک کے 26شہروں میں احتجاجی دھرنا دے گی

جمعہ 19 اگست 2016 11:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اگست۔2016ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کے حصول کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام قصاص تحریک کے اگلے مرحلے میں پاکستان عوامی تحریک کل لاہور سمیت ملک کے 26شہروں میں بیک وقت احتجاجی دھرنا دے گی۔

(جاری ہے)

ان احتجاجی دھرنوں سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک ہی وقت پر آڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ لاہور میں یہ دھرنا مال روڈ پر دئیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اطلاع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تاحال دھرنے کی اجازت نہیں دی۔