چمن بارڈر:قومی پرچم کی بے حرمتی پر پاکستان کا افغان حکومت سے سخت احتجاج ،باب دوستی گیٹ بند ،ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

افغان فورسز اور شہریوں نے بارڈر پر قومی پرچم کی بے حرمتی کی اور پتھراؤ کیا نیٹو کنٹینر کی سپلائی بھی غیر معینہ مدت تک معطل ،دونوں ممالک کے تاجروں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 20 اگست 2016 11:10

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء)افغان فورسز اور شہریوں کی جانب سے پاکستانی قومی پرچم کی بے حرمتی اور پتھراؤ کرنے پر پاکستان نیباب دوستی گیٹ کو بند کر دیا اور قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز پاکستانی فورسز نے چمن بارڈر پر افغان فورسز اور شہریوں کی جانب پتھراؤ کرنے اور قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے پر باب دوستی گیٹ کو بند کر دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے تاجروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ افغانستان کیلئے نیٹو کنٹینر کی سپلائی بھی غیر معینہ مدت تک معطل کر دی گئی ہے ۔

دوسری جانب قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے پر پاکستان نے افغان حکومت سے سخت احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :