کراچی کے امن پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے،نوازشریف

نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ صوبوں کی مشاورت سے 23اگست کو طے کیا جائے گا،وزیر اعظم کی گورنر اوروزیراعلی سند ھ سے ملاقات میں گفتگو صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

ہفتہ 20 اگست 2016 11:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء )وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ کراچی کے امن پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے، نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ صوبوں کی مشاورت سے 23اگست کو طے کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گورنرہاؤس میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اوروزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں گورنرسندھ اوروزیراعلی نے وزیراعظم کوصوبے میں امن وامان کی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کو گرین لائن پروجیکٹ اورکے فورمنصوبے پرہونے والی پیش رفت کے متعلق بھی بریف کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو بلاتعطل فنڈز فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اورکہا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے اورلیاری ایکسپریس وے منصوبہ وقت پر مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کے امن پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ صوبوں کی مشاورت سے 23اگست کو طے کیا جائے گا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کراچی میں امن امان کی صورتحال پہلے سے کافی حد تک بہترہے۔

امن کے قیام سے سرمایہ کاری کے مواقع مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں اور عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گا ۔کراچی سمیت ملک بھرسے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔ وزیراعظم نے جمعہ کی نماز بھی گورنرہاؤس کی مسجد میں ادا کی ۔

متعلقہ عنوان :