نیپرا نے صارفین پر200 ارب روپے کا بجلی بم گرا دیا

مٹیاری،لاہور ٹرانسمشن لائن منصوبے کیلئے پیسہ عوام کی جیبوں سے نکالنے کا فیصلہ

ہفتہ 20 اگست 2016 11:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء )نیپرا نے صارفین پر200 ارب روپے کا بجلی بم گرا دیامٹیاری،لاہور ٹرانسمشن لائن منصوبے کیلئے پیسہ عوام کی جیبوں سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ،منصوبے پر خرچ ہونے والی رقم کی مد میں صارفین سے25 سال تک 70 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی جائیگی جبکہ حکومت نے 91 پیسے فی یونٹ وصولی کی سفارش کی تھی لیکن نیپرا نے 70 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی ٹیرف منظور کرلیاہے تفصیلات کے مطابق مٹیاری سندھ سے لاہور تک 808 کلو میٹرطویل ٹرانسمشن لائن بچھائی جائے گی ٹرانسمشن لائن سے 4000 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوگی جبکہ منصوبے پر 2.1بلین روپے خرچ آئے گا، پی آئی بی نے ٹرانمیشن لائن کے لیے91 پیسے فی یونٹ ٹیرف کی درخواسدت کی تھی،،اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد اتھارٹی نیمٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کے لیے70 پیسے فی یونٹ ٹیرف مقرر کردیا،،فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ یہ ٹیرف 25 سال کے لیے ہوگا منصوبہ پاکستان چین اکنامک کوریڈور میں بڑی اہمیت کا حامل ہے منصوبے کے تحت314کلو میٹر کی ٹانسمیشن لائن سندھ سے گزرے گی جبکہ550کلو میٹر پنجاب میں بچھے گی یہ اپنی نوعیت کی پہلی ر ٹرانسمشن لائن ہے جو کہ پرائیویٹ سطح پر بنائی جارہی ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :