اقتصادی راہداری دشمنوں کی نظروں میں کھٹک رہا ہے، ناکام بنانے کیلئے بھرپور سازشیں کی جا رہی ہیں ، احسن اقبال
ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو یک زبان ہو کر دنیا کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ترقی کے سفر میں اب مزید کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے راہداری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،مغربی روٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی انجینئرز کی حفاظت کیلئے خصوصی سیکورٹی ڈویژن قائم کیا گیا ہے، میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 20 اگست 2016 11:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ دشمنوں کی نظروں میں کھٹک رہا ہے اور اس کو ناکام بنانے کیلئے بھرپور سازشیں کی جا رہی ہیں ،اقتصادی راہداری پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو یک زبان ہو کر دنیا کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ترقی کے سفر میں اب مزید کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے ،راہداری کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے راہداری کا مغربی روٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ،راہداری کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی انجینئرز کی حفاظت کیلئے خصوصی سیکورٹی ڈویژن قائم کیا گیا ہے ۔
ان خیالات کا آظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بتداء میں سی پیک کے حوالے سے تحفظات اور سوالات اٹھائے گئے تھے اور خیبر پختونخوا کی جانب سے سب سے زیادہ اعتراضات کئے گئے مگر وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختون خواہ حکومت کے ساتھ مسلسل کئی اجلاس منعقد ہوئے جس میں وزیر اعلی ،سپیکر اور تمام پارلیمانی لیڈرز سے ملاقاتیں ہونے کے بعد ان کے تحفظات دور ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستا ن کے وزیر اعلی سی پیک میں نہ صرف مددگار بلکہ آگے بڑھ کر کام کر رہے ہیں سندھ ،پنجاب ،جی بی ،آذاد کشمیر اور وفاقی کی تمام اکائیاں آن بورڈ ہیں انہوں نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی جس میں قومی ا سمبلی وسینیٹ کے ممبران مانیٹرنگ کیلئے شامل کئے گئے ہیں کو بھی سی پیک کے منصوبوں پر آن بورڈ لیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی طرف سے بلوچستان ا ور گلگت بلتستان میں انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کی جار ہی ہے تاکہ سی پیک کا راستہ روکا جا سکے انہوں نے کہاکہ سی پیک کا معاہدہ ملک دشمنوں کی نظروں میں بری طرح کھٹک رہا ہے اور اس کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک کے بارے میں بیرون ملک اخبارات میں مشہور تجزیہ کار آرٹیکلز لکھ رہے ہیں کہ پاکستان نے پہلے مواقع ضائع کئے ہیں لیکن اب ہمیں یہ پیغام دینا ہے کہ ترقی کا موقع ضائع نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ گوادر کے منصوبے تکمیل کی آخری سطح پر ہیں اکتوبر تک گوادر ایئر پورٹ،ایکسپریس وے پر کام شروع ہوجائیگا گوادر میں بین الا قوامی سطح کا ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے بین الا قوامی سطح کے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اسی سال شروع ہوجائیگا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 20 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں گھومتے رہے ،ایدھی، امجد صابری اور حنیف محمد کے اہل خانہ کو بھول گئے
-
قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق
-
ملتان میٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کاشرکت نہ کرنے کاامکان
-
ملتان، امیر خاتون کا کمسن ملازم پرچوری کا الزام لگا کر لوہے کی گرم سلاخوں کے ذریعے شدید تشدد ، ادھ موا کر دیا
-
پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین پنجاب میں اتحاد کا امکان
-
نپنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے لئے آ ن لائن سسٹم متعارف
-
لاہور، حکومت ادویہ ساز کمپنیوں کی ملی بھگت سے مریضوں پر مہنگائی کا بم گرانے کو تیار
-
نادرا حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر غیر وں کی بیٹیاں ہمارے کھاتے میں داخل کردی گئی ہیں، شمیم کیانی
-
خیبر پی کے میں غریب لوگوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا
-
تمام خواتین کے ختنے کروائے جائیں، روسی مسلمان مفتی
-
رومانیہ کا سربیا سے متصل سرحدی گزر گاہوں پر نگرانی سخت کرنے کا اعلان
-
بھارت میں گائیں ٹرانسپورٹ کرنے پر قتل، 16 ہندو ملزم گرفتار
-
اقوام متحدہ کو فنڈز کی کمی کا مسئلہ: یوگنڈا میں جنوبی سوڈان کے مہاجرین کا راشن آدھا کر دیا گیا
-
بھارت میں ایک یتیم خانے کا مالک گرفتار، بچوں سے بھیک منگواتا تھا
-
جنوبی بحر اوقیانوس میں زلزلہ
-
دولتِ اسلامیہ ’انسانی ڈھال‘ استعمال کر کے شہر سے فرار
-
بنگلہ دیش، پولیس نے جماعت اسلامی اور اسکے سٹوڈنگ ونگ کے 18اراکین کو گرفتار کر لیا
-
اقوام متحدہ کا ہیٹی میں سات لاکھ سے زائد لوگوں میں ہیضہ کامرض پھیلانے کا اعتراف
-
ون ڈے کپتان اظہر علی کی ناقص فارم ٹیم مینجمنٹ کیلئے تشویش کا باعث بننے لگی
-
ملکی استحکام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، نواز شریف
-
آرمی چیف کا پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ
-
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت
-
چمن بارڈر:قومی پرچم کی بے حرمتی پر پاکستان کا افغان حکومت سے سخت احتجاج ،باب دوستی گیٹ بند ،ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
-
این اے110 کیس :نادرا نے مزید26 پولنگ سٹیشنز کی فرانزک رپورٹ جمع کرادی
-
کراچی کے امن پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے،نوازشریف
-
آصف زرداری سے بلاول بھٹو کی ملاقات
-
پاکستان نے بھارت کو مسئلہ کشمیر پرمذاکرات کی دعوت دیدی
-
نیپرا نے صارفین پر200 ارب روپے کا بجلی بم گرا دیا
-
اقتصادی راہداری دشمنوں کی نظروں میں کھٹک رہا ہے، ناکام بنانے کیلئے بھرپور سازشیں کی جا رہی ہیں ، احسن اقبال
-
چیئر مین سینٹ رضا ربانی کا پنجاب، سندھ اور کے پی کے کے وزرائے اعلیٰ کو خط
-
ماروی میمن کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی‘ شہری کو شکایت کرنا مہنگا پڑ گیا
-
پاکستان تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے، خدانخواستہ ہم نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ملک تباہ وبرباد ہو جائیگا، محمود خان اچکزئی
-
افغانستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، اس حالت میں افغانستان گئے تو ان کی نئی نسل تباہ ہو جائے گی ،افغان مہاجرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.