اقتصادی راہداری منصوبہ ہمارے دشمنوں کو کھٹکتا ہے ،صدر ممنون

ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوسکتا ،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب

اتوار 21 اگست 2016 12:02

اسکردو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہمارے دشمنوں کو کھٹکتا ہے ۔ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ راہداری کے عظیم الشان منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے۔ اس سے پورا خطہ متفید ہوگا۔

(جاری ہے)

اقتصادی راہداری سے سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہوگا۔ راہداری کے عظیم الشان منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ راہداری منصوبہ ہمارے دشمنوں کو کھٹکتا ہے۔ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی فورمز پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں‘ قوم کو ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اسکردو کی طرح قراقرم یونیورسٹی کا ہنزہ میں بھی کیمپس قائم کیا جائے گا۔