وزیر خزانہ کی ایف بی آر حکام کے ہمراہ اہم اجلاس کی صدارت

چیئرمین ایف بی آر نے وفاقی وزیر خزانہ کو مختلف سیکٹرز کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے حوالے سے آگاہ کیا کاروباری کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں وزیر خزانہ کی ہدایت

اتوار 21 اگست 2016 12:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال دو ہزار سولہ سترہ کے بجٹ میں سیلز ٹیکس ریفنڈ دینے کا وعدہ کرنے کے حوالے سے ایف بی آر حکام کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے وفاقی وزیر خزانہ کو مختلف سیکٹرز کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 30اپریل 2016ء تک جاری ہونے والے آر پی او کو 23اگست 2016ء تک فائنل کرلیا جائے گا جبکہ تیس جون دو ہزار سولہ تک جاری ہونے والے آر پی اوز کا معاملہ بعد میں دیکھا جائے گا وزیر خزانہ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ کاروباری کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کے فائنل ہونے کے بعد ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اجلاس میں ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :