ملک بھر میں عید قرباں کے جانوروں سے کانگو وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

بہاولپور سے کراچی آنے والا جانوروں کا بیوپاری کانگو وائرس کے باعث جناح اسپتال میں دم توڑ گیا، وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی

پیر 22 اگست 2016 10:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء) ملک بھر میں عید قرباں کے لیے لائے گئے جانوروں سے کانگو وائرس کے پھیلنے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ وائرس سے گزشتہ روز ایک بیوپاری بھی ہلاک ہوگیا۔تفصیلا ت کیمطابق قربانی کے جانوروں کے باعث ملک بھر میں کانگو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث جہاں بیوپاری پریشان ہیں وہیں خریدار بھی جانوروں کو ہاتھ لگانے سے کترارہے ہیں۔

گزشتہ دنوں بہاولپور سے کراچی آنے والا بیوپاری بھی کانگو وائرس کے باعث جناح اسپتال میں چل بسا جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں کانگو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے اور محکمہ صحت کے حکام نے بیوپاری کے دیگر بھائیوں کے خون کے ٹیسٹ لینے کا حکام دیا ہے جب کہ ساتھ ہی اس کے جانوروں کا بھی معائنہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک کانگو وائرس سے جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں ان میں سے 2 کا تعلق بہاولپور، 2 کا افغانستان اور ایک کا کراچی سے ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ڈی سی ملیر کو ہدایت کی ہے کہ کے ایم سی کے ڈاکٹروں کو منڈی بھیج کر فوری طور پر جانوروں کا معائنہ کرایا جائے جب کہ محکمہ صحت کے حکام نے شہروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہیکہ شہری ماسک اور دستانے پہن کر مویشی منڈی جائیں اور بیمار جانوروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ محکمہ صحت نے شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں آئسولیشن یونٹ بھی قائم کردیئے ہیں۔دوسری جانب کراچی کی انتظامیہ نیشہر کی سب سے بڑی مویشی منڈی کو کانگو وائرس فری قرار دیا ہے تاہم گلی محلوں میں لائے جانے والے جانوروں کے قریب جانے سے بھی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :