اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنیوالے ہم میں سے نہیں، پرویز رشید

علمائے کرام گمراہ لوگوں کو راہ راست پر لاسکتے ہیں، اتحاد امت و عظمت حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب

پیر 22 اگست 2016 10:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تقسیم واضح ہے مسلمان اور اسلام دشمن الگ الگ ہیں، مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے دعائیں کرتے ہیں، مسلمانوں کیخلاف سازش کرنے والوں کا تعلق کسی اور مذہب سے ہوتا ہے، گمراہ لوگوں کو راہ راست پر لانے کی ذمہ داری علما ء کرام کی ہے، علمائے کرام تعلیم اور تبلیغ کے ذریعے لوگوں کو راہ راست میں لاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتحاد امت و عظمت حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اتحاد دامت وقت کی ضرورت ہے، مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے اکھٹے ہیں وہ دن کبھی نہیں آؤ سکتا جب کوئی مسلمانوں کے مقدس مقامات کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، عہد کریں مقدس مقامات کی طرف میلی انکھ دیکھنے والوں کو جواب دئے گے، علمائے کرام پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنا سکتے ہیں گمراہوں کو راہ راست پر لانے کی ذمہ داری ہمارے اولین ترجیح ہے، انہوں نے مزید کہا متعدل مسلمان اسلام کا صحیح چہرہ ہے، اسلام امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے، اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنے والے ہم میں سے نہیں، اپنی صفوں میں سے ہمیں دشمن کو پہچاننا ہوگا، دشمن ہماری صفوں میں موجود ہے، امریکہ میں صدارتی امیدوار کہتی ہے مسلمان دہشتگرد نہیں وہ کہتی ہے بعض لوگ مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر دہشتگردی کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :