برطانیہ میں الطاف حسین کی نفرت انگیزتقاریرکے خلاف تحقیقات جاری ہیں،سکاٹ لینڈیارڈ

منگل 23 اگست 2016 11:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء)اسکاٹ لینڈیارڈنے کہاہے کہ برطانیہ میں الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف نفرت انگیزتقاریرکے خلاف تحقیقات جاری ہیں ،اسکاٹ لینڈیارڈنے ایک بیان میں کہاکہ الطاف حسین کے خلاف پہلے سے شکایات پرتحقیقات کی جارہی ہیں ،جس میں ان کی پیرکے روزتقریرکوبھی شامل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کے خلاف پہلے سے ہزاروں شکایات موجودہیں ،پاکستان کے خلاف ان کی نفرت انگیزتقاریرکے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں کہ تقاریرسے قانون شکنی ہوئی ہے کہ نہیں ہوئی ہے