پاک فوج کا آپریشن خیبر 3جاری ،40دہشتگرد ہلاک21زخمی

منگل 23 اگست 2016 11:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء) پاک فوج کا آپریشن خیبر 3جاری ہے جس میں اب تک40دہشتگرد ہلاک جبکہ21زخمی ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کے 43ٹھکانے تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا آپریشن خیبر 3جاری ہے۔آپریشن کے دوران اب تک40دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ21دہشتگرد زخمی ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کے 43ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق آپریشن وادی راجگل کے بلند پہاڑی علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دوروں پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :