بجلی کی 1180میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا کمبائنڈ سائیکل بھکھی پاور پلانٹ آئندہ سال دسمبر میں مکمل ہو جائیگا، انجینئر منصور علی خان

منصوبہ پر 70فیصد سول انجینئرنگ کا کام مکمل ہو گیا‘پاور پلانٹ 60لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنے اورجدید مشینری کی بدولت کم سے کم فیول میں زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کی صلاحت رکھتا ہے‘ 500 کے وی کے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر بھی منصوبہ میں شامل ہے جس پر 70فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ‘ پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کو قومی گر ڈمیں شامل کرنے کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، چیف ریذیڈنٹ نیسپاک

منگل 23 اگست 2016 11:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء) بجلی کی 1180میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا کمبائنڈ سائیکل بھکھی پاور پلانٹ آئندہ سال دسمبر میں مکمل ہو جائیگا،منصوبہ پر 70فیصد سول انجینئرنگ کا کام مکمل ہو گیا،پاور پلانٹ 60لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنے اورجدید مشینری کی بدولت کم سے کم فیول میں زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کی صلاحت رکھتا ہے، 500-KV کے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر بھی منصوبہ میں شامل ہے جس پر 70فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کو قومی گر ڈمیں شامل کرنے کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، نیسپاک کے چیف ر یذیڈنٹ انجینئر منصور علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمبائنڈ سائیکل بھکھی پاور پلانٹ کا پہلا مرحلہ مارچ 2017میں مکمل ہو گا اور قومی گرڈ میں 800میگاواٹ بجلی شامل ہو جائیگی جبکہ اس کی تکمیل دسمبر 2017میں ہو گی جب 1180میگاواٹ بجلی کی قومی گرڈ کو ترسیل شروع ہو جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئے گی،انہوں نے بتایا کہ بھکھی پاور پلانٹ پر پہلے فیز کا 70فیصد کام مکمل ہو جاچکا ہے، جدید ترین مشینری کا حامل یہ پاور پلانٹ کمبائنڈ سائیکل ہے جو گیس اور ڈیزل دونوں سے چلایا جا سکتا ہے، اس پلانٹ کی تنصیب دوست ملک چین کی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کمپنی کر رہی ہے جبکہ اس کی کنسلٹنسی نیسپاک کے پاس ہے، منصور علی خان نے کہا کہ منصوبہ پر اس وقت تک 70فیصد سول انجینئرنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ پلانٹ کی تنصیب کا کام دن رات جاری ہے، پلانٹ کی سائٹ پر اس وقت تقریباً 1900ملازمین کام کر رہے ہیں جن میں 1700پاکستانی اور 200چینی انجینئرزو ملازمین شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ پلانٹ پرمشینری و مٹیریل کی ٹیسٹنگ کیلئے جدید ترین لیبارٹری قائم کی گئی ہے جبکہ نیسپاک کے انجینئرز کی نگرانی میں کام ہو رہا ہے اور معیار چیک کیا جارہا ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کا آغاز ستمبر 2015میں ہوا تھا جب وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس منصوبہ کا افتتاح کیا تھا اور اس کی مکمل تکمیل دسمبر 2017میں ہو گی جب 1180میگاواٹ بجلی کی قومی گریڈ کو ترسیل شروع ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ500-KV کے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر بھی منصوبہ میں شامل ہے اور اس کی تعمیر کا 70فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ پلانٹ میں پیدا ہونے والی بجلی کو قومی گریڈ میں شامل کرنے کیلئے ٹرانسمشن لائن کی تعمیر پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، منصور علی خان نے بتایا کہ یہ منصوبہ 60لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، منصوبہ کے سائٹ منیجر زینگ شی زی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پلانٹ پا ک چین دوستی کی زندہ مثال ہے جسے چین کی کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل تعمیر کر رہی ہے اور اس میں چینی انجنےئرز اور ملازمین دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ منصوبہ مدت مقررہ میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے، یہ منصوبہ پنجاب حکومت مکمل کررہی ہے، جدید مشینری کی بدولت یہ پلانٹ کم سے کم فیول میں زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کی صلاحت رکھتا ہے، یہ پلانٹ 70 ایکڑ رقبہ پر محیط ہے جسمیں 60 ایکڑ پلانٹ ایریا ہے جبکہ 10 ایکڑ سڑک شامل ہے، دریں اثناء 1180 میگا واٹ کا منصوبہ حویلی بہادر شاہ جھنگ او ر 1180 میگا واٹ کا پلانٹ بلوکی قصور میں بھی زیر تکمیل ہیں، ان تینوں منصوبوں کے آپریشنل ہونے سے موجودہ لوڈشیڈنگ تین سے چار گھنٹے کم ہو جائے گی جبکہ وزیراعظم خود توانائی منصوبوں پر کام کی رفتار کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :