پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ،میجرجنرل بلال اکبر

نعرے لگانے والوں اورتشددکرنے والوں کی نشاندہی کی جارہی ہے،انہیں گرفتارکیاجائیگا ،ڈی جی رینجرزسندھ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 23 اگست 2016 11:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء)ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبرنے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ،الطاف حسین کی تقریرسن کرنعرے لگانے والوں اورتشددکرنے والوں کی نشاندہی کی جارہی ہے،انہیں گرفتارکیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے اورقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کوپکڑنے کی ہدایت کی ہے ،جولوگ واقع میں ملوث تھے ان کی نشاندہی کررہی ہیں ان سب کوپکڑاجائیگا،ہم نے کراچی کاامن بحال کردیاہے اور(آج )منگل کے روزبھی کارروائی کریں گے ،اورکراچی کھلاہوگا۔

انہوں نے کہاکہ شہرکی تمام سڑکوں پرٹریفک بحال ہے اورمارکیٹیں کھلی ہیں ،حالا ت کومانیٹرکیاجارہاہے اورمنگل کوبھی مانیٹرکیاجائے گا،جولوگ تقریرسن کرنعرے لگارہے تھے ان کی بھی نشاندہی کررہے ہیں ،انہیں گرفتارکیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے پاکستان اہم ہے ،پاکستان کے خلاف بات کرنیو الوں کے خلاف کارروائی ہوگی

متعلقہ عنوان :