ارباب اختیارسے کہتا ہوں سندھ کے شہری ووٹرز کو لاوارث نہ سمجھیں ایم کیو ایم کے کارکنان کو لاوارث سمجھ کر کوئی غلط پالیسی مرتب نہ کی جائے، مصطفی کمال
کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے دوسروں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ، قائد ایم کیو ایم ہی متحدہ کے معاملات چلاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی وہی چلائیں گے شہر کے لوگوں نے 85فیصد مینڈیٹ دے رکھا تھا لیکن چوکیدار ہی چور نکل آیا ہے، ہم سے جو” را“ کے ایجنٹ کے ثبوت مانگتے تھے، انہوں نے آج خود ہی مہر لگادی ہے،سربراہ پاک سرزمین پارٹی کی پریس کانفرنس
بدھ 24 اگست 2016 11:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق سٹی ناظم سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی گزشتہ روز تقریر کے بعد سندھ کے شہری علاقوں خصوصاًکراچی اور حیدرآباد میں جو کریک ڈاؤن ہوا وہ صحیح نہیں ہے۔ارباب اختیارسے کہتا ہوں کہ وہ سندھ کے شہری ووٹرز کو لاوارث نہ سمجھیں اور ایم کیو ایم کے کارکنان کو لاوارث سمجھ کر کوئی غلط پالیسی مرتب نہ کی جائے۔
کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے دوسروں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ، قائد ایم کیو ایم ہی متحدہ کے معاملات چلاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی وہی چلائیں گے۔شہر کے لوگوں نے 85فیصد مینڈیٹ دے رکھا تھا لیکن چوکیدار ہی چور نکل آیا ہے، ہم سے جو” را“ کے ایجنٹ کے ثبوت مانگتے تھے، انہوں نے آج خود ہی مہر لگادی ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضاہاروں سمیت دیگررہنمابھی موجود تھے۔ سید مصطفی کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم کے ووٹرز کو لاوارث نہ سمجھا جائے، قائد ایم کیو ایم کی گزشتہ روز تقریر کے بعد سندھ کے شہری علاقوں خصوصا کراچی اور حیدرآباد میں جو کریک ڈاؤن ہوا وہ صیح نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز اے آرے وائی سمیت تمام میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور کسی بے گناہ کو اس میں گرفتار نہ کیا جائے۔مصطفی کمال نے کہاکہ شہری سندھ کے لوگوں نے ایم کیو ایم کو 85فیصد مینڈیٹ دیا مگر کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہری سندھ کے علاقوں میں حالات بتدریج خراب ہوئے کیونکہ سندھ حکومت نے چور کو چوکیدار بنا دیا ہے۔سربراہ پاک سرزمین نے ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتاکہ پریس کانفرنس میں کیا بات کی گئی، فاروق ستار بہت معصوم آدمی ہیں مگر معلوم نہیں کہ وہ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ گرتی ہوئی دیوار ہے جس اس کو بچانے آئے گا ملبے تلے دب کر زخمی ہوجائے گا، متحدہ قائد پاکستان کے خلاف باتیں کررہے ہیں اور اپنے ہی ملک کو دہشت گردی کا گڑھ کہہ رہے ہیں، یہ کیسی کیفیت ہے کہ انسان بھارتی خفیہ ایجنسی” را“ کا ایجنٹ بن جائے۔مصطفی کمال نے متحدہ کے کارکنان سے کہا کہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں، حکومت اگر عوام کو حقوق نہیں دے گی تو ہم اس کے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ ہم سے جو” را“ کے ایجنٹ کے ثبوت مانگتے تھے، انہوں نے آج خود ہی مہر لگادی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 24 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
فاٹا اصلاحات کمیٹی نے فاٹا میں اصلاحات کیلئے چار بنیادی تجاویز کی سفارش کر دی، فاٹا کے خیبرپختونخوا کے ساتھ الحاق پر وسیع اتفاق پایا گیا
-
پاکستان کے خلاف نعرہ نا قابل برداشت ہے،رؤف صدیقی
-
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین چیئرمین واپڈا مقرر ،آج چارج سنبھالیں گے
-
6لین کی سیالکوٹ- لاہور موٹروے کی تعمیر کا منصوبہ میری حکومت کا تھا، شریف برادران نے ہمارا منصوبہ روک دیا، پرویزالٰہی
-
کراچی، ایم کیو ایم رہنما قمرمنصور،کنورنوید،شاہدپاشااور11دیگرکارکن3روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے
-
پشاور اور خیبر ایجنسی میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دیدیا
-
علامہ اقبال ائیرپورٹ :نیویارک جانے والی خاتون مسافر سے2کلو سونا برآمد
-
پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں میں سیکورٹی گارڈز کی بھرتی یکم اکتوبر تک مکمل کرنیکا حکم
-
پاکستان مخالف نعرے لگنے پر دل اداس ہے ، جنید جمشید
-
سعودی عرب : غیرملکیوں کو براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ
-
ترکی: بم ڈسپوزل اسکواڈ پر حملہ، 2 فوجی ہلاک
-
فلپائن میں منشیات کے خلاف حکومتی مہم میں 1900 سے زائد افراد ہلاک
-
نائیجیریا کی فضائیہ کی کارروائی،’بوکو حرام‘ کے چند سرکردہ رہنماوٴں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
-
دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے مزید ہتھیاروں کی ضرورت ہے ، افغانستان نے ہندوستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا
-
جرمنی، فرانس اور اٹلی کا دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر یورپی یونین کو نئی تحریک دینے کا فیصلہ
-
عالمی ثقافتی ورثے کو جان بوجھ کر تباہ کرنے کا رجحان، بان کی مون کا اظہارِ تشویش
-
کینیڈا کے وزیر اعظم کی جانب سے ’بُرقینی’کا دفاع
-
دہشت گردانہ حملوں کے بعد پیرس اور آس پاس کی سیاحتی صنعت کو 750 ملین یورو کا نقصان
-
ترک نژ اد شہریوں سے جرمنی کے ساتھ وفاداری کی توقع رکھتے ہیں‘، انجیلامیرکل
-
اب تمام فیصلے ایم کیو ایم پاکستان کرے گی ، ڈاکٹر فاروق ستار
-
فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے کوئی ابہام پیدا نہیں ہوا‘ واسع جلیل
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد سے متعلق اجلاس
-
ملک سے بدامنی کا خاتمہ ہورہا، 2018 ء تک بجلی کے بحران پر قابو پالیں گے،نوازشریف
-
دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز بغیر کسی تفریق کے جاری رہیں گے ،جنرل راحیل شریف
-
ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کا سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات میں غیر ضروری تاخیر پر تشویش کا اظہار
-
ارباب اختیارسے کہتا ہوں سندھ کے شہری ووٹرز کو لاوارث نہ سمجھیں ایم کیو ایم کے کارکنان کو لاوارث سمجھ کر کوئی غلط پالیسی مرتب نہ کی جائے، مصطفی کمال
-
متحدہ قائد نے پاکستان کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ کبھی مودی نے بھی نہیں کی،عمران خان
-
الطاف حسین کوپاکستان کے حوالے کیاجائے،پاکستانی کمیونٹی
-
افغانستان کے ساتھ تجارت بحال کرنے کے لیے ٹریک ٹوڈپلومیسی پر کام جاری ہے، خرم دستگیر
-
چمن،پاک افغان سرحدپرباب دوستی چھٹے روزبدستوربند
-
الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، مصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.