افغانستان کے ساتھ تجارت بحال کرنے کے لیے ٹریک ٹوڈپلومیسی پر کام جاری ہے، خرم دستگیر

بھارت کے ساتھ تجارت اور تنازعات کو علیحدہ رکھا ، افغانستان کے ساتھ بھی تناو اور تجارت کو الگ رکھنا ہوگا چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ برآمدات پر پابندی لگنے کی وجہ سے نہیں ہو ا ہے، وزیر تجارت کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 اگست 2016 11:13

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء ) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت بحال کرنے کے لیے ٹریک ٹوڈپلومیسی پر کام جاری ہے افغانستان کے ساتھ تناو اور تجارت کو علحدہ علحدہ رکھا جانا چاپیے بھارت کے ساتھ تجارت اور تنازعات کو علیحدہ علیحدہ رکھا ہے بھارت سے تجارت واہگہ بارڈر لائن آف کنٹرول اور کراچی کے راستے ہو رہی ہے چینی کی قمیتوں میں حالیہ اضافہ برآمدات پر پابندی لگنے کی وجہ سے نہیں ہو ا ہے منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت بحال کرنے کے لیے ٹریک ٹوڈپلومیسی پر کام جاری ہے افغانستان کے ساتھ تناو اور تجارت کو علحدہ علحدہ رکھا جانا چاپیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت اور تنازعات کو علیحدہ علیحدہ رکھا ہے بھارت سے تجارت واہگہ بارڈر لائن آف کنٹرول اور کراچی کے راستے ہو رہی ہے چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ برآمدات پر پابندی لگنے کی وجہ سے نہیں ہو ا ہے اس کی وجوہات کچھ اور ہیں ہم نے 30مارچ کو چینی کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی جس کی وجہ سے رمضان میں قیمتوں میں استحکام رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :