چمن،پاک افغان سرحدپرباب دوستی چھٹے روزبدستوربند

افغان فورسزاورشہریوں کی جانب سے قومی پرچم کی توہین کیخلاف پاک افغان تجارت نیٹوسپلائی سمیت ہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل،ایف سی اورافغان فورسزکے درمیان فلیگ میٹنگ ناکام،تاجروں اورمقامی آبادی کوسخت مشکلات کاسامنا

بدھ 24 اگست 2016 11:13

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء)افغان فورسز اور شہریوں کے جانب سے قومی پرچم کی توہین کے خلاف احتجاجاً چھٹے روزبھی باب دوستی گیٹ بد دستور بند رہا باب دوستی بند ہونے سے پاک افغان تجارت نیٹو سپلائی سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی جس کے حوالے سے آج باب دوستی گیٹ کے مقام پر ایف سی اور افغان فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی لیکن ناکام رہا جس میں دونوں ملکوں کے فورسز کے درمیان طویل بحث و مباحثہ ہوا جس میں سرحد کے دوسرے مسئلوں کے ساتھ پاکستان کی سبز ہلالی پرچم کی بے حرمتی پر بھی بحث ہوئی جس پر ایف سی کے نمائندے نے افغان فورسز سے باقاعدہ تحریری معافی مانگنے کا کہا جس کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ،سرحدکی بند ش کے وجہ سے سرحد کے دونوں جانب نیٹوں کنٹینر ز اور ہر قسم کے ہزاروں مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور سرحد کی بندش کی وجہ سے ٹرکوں میں لدے سبزی و میوہ جات خراب ہورہے ہیں جس کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانے کا خطرہ بڑھ رہا ہے سرحد کی بند ش سے تاجروں اور پاک افغان سرحد پر آباد قبائیلیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :