پاکستان کی سالمیت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں دی جائے گی،وزیر اعظم ،آرمی چیف کا اتفاق

کراچی میں ہر صورت میں امن قائم کیا جائے گا، آپریشن کے مثبت اثرات کو ضائع نہیں کر نے دیا جائے گا،دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات

جمعرات 25 اگست 2016 10:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2016ء) سیاسی و عسکری قیادت نے ایک بار پھر اس عزم کو دوہرایا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں دی جائے گی ۔میڈیا رپورٹ سکے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی سیکورٹی صورتحال، آپریشن ضر ب عضب ،نیشنل ایکشن پلان بالخصوص کراچی کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے ملکی سالمیت کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔اسموقع پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا تہیہ کیا کہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے د ی جائے گی اور نہ کراچی آپریشن کے مثبت اثرات کو ضائع کر نے دیا جائے گا۔ بالخصوص کراچی میں ہر صورت میں امن قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :