کراچی،چوہدری نثاراور مرادعلی شاہ کا پاکستان کیخلاف تقاریرپرالطاف حسین کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی پر اتفاق

جمعرات 25 اگست 2016 10:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2016ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے اتفاق کیاہے کہ پاکستان کے خلاف تقاریرکرنے پرالطاف حسین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روزوزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہیں ملاقات میں وزیرداخلہ نے وزیراعلی سندھ کوآگاہ کیاکہ انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن سے کہاہے کہ وہ الطاف حسین کے خلاف کارروائی کیلئے اپنی حکومت کوکہیں اورپاکستان کے لندن میں واقع ہائی کمیشن کوبھی کہاگیاہے کہ وہ برطانوی حکومت سے بات کریں وزیرداخلہ نے وزیراعلی سندھ کومشورہ دیاکہ جن کوگوں نے میڈیاہاؤسزپرحملے کیے ہیں ان کے خلاف انسداددہشتگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں اس سے قبل وزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرزسے ملاقات کرکے الطاف حسین کی تقریرکے بعدپیداہونے والی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :