پاکستان برطانیہ کو قائد ایم کیو ایم کی جانب سے عوام کو تشدد پر اکسانے سے متعلق شواہد پیش کرکے کارروائی کا مطالبہ کرے گا،برطانوی اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بھی شواہد فراہم کیے جائیں گے

ہفتہ 27 اگست 2016 11:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء )پاکستان برطانیہ کو قائد ایم کیو ایم کی جانب سے عوام کو تشدد پر اکسانے سے متعلق شواہد پیش کرکے کارروائی کا مطالبہ کرے گا۔برطانوی اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بھی شواہد فراہم کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے وزارت داخلہ کو قائد ایم کیو ایم کے خلاف مقدمہ ،اشتعال انگیز تقاریر کی ویڈیوز اور دیگر شواہد بھیج دیے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف برطانیہ میں ریفرنس دائر نہیں کیا جائے گا بلکہ عوام کو تشدد پر اکسانے سے متعلق شواہد منگل تک دئیے جائیں گے۔پاکستان ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقاریر ،عوام کو تشدد پر اکسانے اور دیگر شواہد پیش کرے گا۔اسکارٹ لینڈ یارڈ کی قانونی معاونت کیلئے لیگل کونسل کی خدمات حاصل کی جائے گی۔پاکستانی حکام روزانہ کی بنیاد پر برطانوی سکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ بر طانیہ سے شواہد کی بنا پر قائد ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ایم کیو ایم سے متعلق پاکستانی ہائی کمشنر برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں۔