شہباز شریف کی استنبول میں ترک صدر کی دعوت پر یاویز سلطان سلیم پل کی افتتاحی تقریب میں شرکت

ترک صدر کی قیادت میں ترکی کی غیر معمولی ترقی اقوام عالم کے لئے مثال ہے ،وزیراعلی پنجاب

ہفتہ 27 اگست 2016 11:36

استنبول( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر یاویز سلطان سلیم پل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ، وزیر اعلیٰ نے جدید ترین فن تعمیر کا شاہکار بنانے پر ترک صدر کو مبارک باد دی اور کہا کہ ترک صدر کی قیادت میں ترکی کی غیر معمولی ترقی اقوام عالم کے لئے مثال ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے استنبول میں یاویز سلطان سلیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ جنہیں خصوصی دعوت ترک صدر کی طرف سے دی گئی تقریب میں وزیر اعلیٰ کی شرکت دونوں ملکوں کی گہری دوستی کی عکاس ہے ۔ شہباز شریف نے جدید ترین فن تعمیر کا شکاہکار بنانے پر ترک صدر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ترک صدر کی قیادت میں ترکی کی غیر معمولی ترقی اقوام عالم کے لئے مثال ہے ۔ ترک انجینئرز اور ماہرین نے یورپ اور ایشیاء کے سنگم پر دنیا کا چوڑا ترین پل بنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :