نفرت انگیز تقریر برطانیہ میں بہت بڑا جرم ہے اس پر برطانوی حکومت سے ایم کیو ایم کی حوالگی کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے ہم انسداد دہشت گردی میں برطانیہ سے تعاون کر رہے ہیں ،امید ہے ایم کیو ایم آئین میں ترمیم کر کے تمام فیصلے پاکستان میں کرے گی ،وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

ہفتہ 27 اگست 2016 11:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء)وزیر اعظم محمد نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ نفرت انگیز تقریر برطانیہ میں بہت بڑا جرم ہے اس پر برطانوی حکومت سے ایم کیو ایم کی حوالگی کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے ہم انسداد دہشت گردی میں برطانیہ سے تعاون کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ برطانیہ میں نفرت انگیز تقریر برطانیہ میں بہت بڑا جرم ہے اس پر برطانوی حکومت سے ایم کیو ایم کی حوالگی کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے برطانوی حکومت متحدہ قائد کے خلاف سخت کاروائی کر ے گی، ہم انسداد دہشت گردی میں برطانیہ سے تعاون کر رہے ہیں اور ان سے بھی تعاون کی امید ہے ۔ ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ صرف متحدہ قائد کی وجہ سے کراچی کے عوام کو دیوار سے نہیں لگا سکتے ، ایم کیو ایم سے امید کرتے ہیں کہ آئین میں ترمیم کر کے تمام فیصلے پاکستان میں کرے گی ۔