ملتان میں شدید طوفانی بارش، شیخ رشید کی حکومت مخالف ریلی سکڑ گئی

اتوار 28 اگست 2016 12:36

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے ہفتہ کی شام چار بجے حکومت مخالف ریلی جس کو تحریک قصاص، تحریک احتساب اور تحریک نجات کا نام دیا گیا ہے ملتان میں شدید طوفانی بارش کے باعث چار بجے شام کے بجائے 7:30 شام چوک گھنٹہ گھر سے چوک نواں شہر تک نکالی جانے والی یہ ریلی بارش کے باعث ہزاروں افراد کی بجائے سینکڑوں افراد پر سکڑ کر رہ گئی تاہم اس موقع پر ملتان پولیس حکام کی جانب سے ریلی کے راستے میں آنے جانے والی گلیاں کر دی گئی تاکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے نکالی جانے والی اس ریلی میں کوئی تخریب کار شامل ہو کر تخریب کاری نہ کر پائے ۔

(جاری ہے)

اگر بارش کی یہی صورتحال رہی تو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ڈیرہ اڈا ملتان میں ہونے والا جلسہ بھی شاید منسوخ نہ کرنا پڑ جائے جس سے علامہ طاہر القادری نے بھی خطاب کرنا ہے