سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ16 دہشت گردوں کی اپیلیں مسترد کردیں

سزائے موت پانے والے ملزمان پریڈ لائن ، بنوں جیل اور آرمی پبلک اسکول حملہ سمیت دہشت گردی کے واقعات میں ملوث پائے گئے تھے

منگل 30 اگست 2016 11:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے16 دہشت گردوں کی اپیلیں مسترد کردیں، دہشتگردوں کو پھانسی دینے کے فوجی عدالتوں کے فیصلے کو برقرار رکھے۔تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے16 دہشت گردوں کی اپیلوں پر فیصلہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے پڑھ کر سنایا جس میں عدالت عظمیٰ نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو درست قرار دیتے انہیں برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سزائے موت پانے والے ملزمان پریڈ لائن ، بنوں جیل اور آرمی پبلک اسکول حملہ سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث پائے گئے تھے۔واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی گئی تھیں، جن کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سر براہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی تھی، سپریم کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اپیلوں پر 20 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فوجی عدالتوں نے آرمی، پبلک اسکول، بنوں جیل، پریڈ لائن، فوجی قافلوں و تنصیبات سمیت دیگر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :