3 ستمبر کو گو نواز گو ہو جائے گا، بادشاہت نے مسلمانوں کو تباہ کیا ،عمران خان

کرپٹ حکمران اوپر سے نیچے تک سارا نظام تباہ کر دیتا ہے ،مغرب جمہوریت کی وجہ سے آگے نکل گیا بیرون ملک کے سفارشی نواز شریف کو نہیں بچا سکتے ، سربراہ تحریک انصاف کا بورے والہ میں جلسہ عام سے خطاب

منگل 30 اگست 2016 11:14

بورے والا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمران اوپر سے نیچے تک سارا نظام تباہ کر دیتا ہے شریف خاندان کی بادشاہت میں میرٹ نہیں اقتدار کیلئے نام کے آگے شریف لگا ہونا چاہئے، 3 ستمبر کو گو نواز گو ہو جائے گا، بادشاہت نے مسلمانوں کو تباہ کیا اور مغرب جمہوریت کی وجہ سے آگے نکل گیا، بیرون ملک کے سفارشی نواز شریف کو نہیں بجا سکتے عوام نے فیصلہ کر لیا، بورے والا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کامیاب جلسہ کرنے پر کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ راستے میں آتے ہوئے روڈ پر لگے پوسٹر دیکھ رہا تھا جن پر پورے شریف خاندان کی تصویریں لگی تھیں اور یہ تصویریں ان کی بادشاہت کو واضح رکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو تباہی کی وجہ بادشاہت ہے، مغرب جمہوریت کی وجہ سے آگے نکل گیا ہے یہ ملک 40 سال پہلے ترقی کر رہا تھا اور آج ہم پھچے چلے گے کیونکہ شریف خاندان کی بادشاہت میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، انہوں نے کہا کسان کے پیداواری اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں اور ہماری پیداوار کم ہو رہی ہے، جبکہ ہندوستان میں پیداواری اخراجات پر حکومت کی سبسڈی کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب کا 56فیصد ترقیاتی فنڈ لاہور 3فیصد ملتان میں خرچ ہو رہا ہے، جنوبی پنجاب پیھچے جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ خدا عوام کی خدمت کرنے والوں کو عزت دیتا ہے جو عوام کی خدمت نہیں کرتے وہ پیسے اور پولیس کی مدد سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں یہ لوگ پولیس سے لوگوں پر ظلم کر وانے میں ان پر جھوٹے مقدمات بنواتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب کی پولیس کو حکمرانوں نے تباہ کر دیا ہے، خیبرپختونخواہ میں ہم نے پولیس کو سیاست سے آزاد کر دیا ہے آج خیبرپختونخواہ کی پولیس ملک کی نمبر ون پولیس ہے، انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ نواز شریف ملک سے اربوں روپے چوری کرکے باہر لے کر گئے ہیں اب بیرون ملک جن لوگوں سے سفارشیں کروا رہے ہیں وہ انہیں نہیں بچا سکتے کیونکہ پاکستان کی عوام فیصلہ کر چکی ہے ہم 3ستمبر کو لاہور آرہے ہیں جس دن گو نواز گو ہو جائے گا، انہوں کہا کہ ملک کا سربراہ جب کرپٹ ہوتا ہے تو وہ تمام اداروں کو تباہ کر کے کرپشن کرتا ہے، جس ملک کا سربراہ چور اور ڈاکو ہو اس ملک نے کبھی ترقی نہیں کی، انہوں نے کہا کہ سنگاپور اور ملائیشیا میں وسائل ہم سے بہت کم تھے لیکن ان کے2ایماندار سربراہ آئے جنہوں نے ہم سے زیادہ ترقی کی ہے، انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آگئی ہے نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے لیے باہر نکلنا ہوگا، نوجوانوں کو 3ستمبر کو لاہور پہنچنا ہے اس کے بعد کراچی جانے کا بھی پروگرام ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام محب وچن ہیں الطاف حسین کا دور اب ختم ہو گیا ہے۔