وزیر تجارت سے ایرانی سفیر مہندی ہنر دوست کی ملاقات

پاکستان اور ایران کے درمیان فری ٹریڈ معاہدہ پر مذاکرات اکتوبر میں ہوں گے ایران نے ایف ٹی اے ڈرافٹ پر پاکستان کو مثبت ردعمل دے دیا ہے، وزیر تجارت دونوں ممالک کو تجارت سمیت ہر شعبہ میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، ایرانی سفیر

بدھ 31 اگست 2016 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء) پاکستان اور ایران کے درمیان فری ٹریڈ معاہدہ پر مذاکرات اکتوبر میں ہوں گے‘ ایران نے ایف ٹی اے ڈرافٹ پر پاکستان کو مثبت ردعمل دے دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے منگل کو پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہندی ہنر دوست سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت و دیگر شعبوں میں تعلقات مضبوط کرنے کے وسیع چانسز موجود ہیں دونوں ممالک کے پاس نوجوانوں کی ایک وافر تعداد موجود ہے اور ان کی خدمات کو استعمال کرکے ملک میں نوکریوں کے خلا کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کو تجارت سمیت ہر شعبہ میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے وفاقی وزیر کامرس نے کہا کہ کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان اور ایران کے مابین بینکنگ چینل دوبارہ کھولنے کی منظوری دی جائے گی جس سے تجارت میں اضافہ متوقع ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کو کاروباری ولگوں کے ویزا مراحل کو آسان بنانے پر کام کرنا چاہیے اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کو بڑھانے کیلئے ایشیاء کی زیرو ریٹنگ پر اتفاق ضروری ہے ایرانی سفیر نے وفاقی وزیر کے گزشتہ ردعمل کو سراہا اور آئندہ اجلاس میں اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :