وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
سیاسی اور عسکری قیادت کا کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن کی تفصیلات پیش کیں، کوٹہ سسٹم میرٹ کی توہین ہے،میجر جنرل بلال اکبر
جمعرات 1 ستمبر 2016 11:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء)سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت کا کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ، سیاسی گروہ کو اپنی مرضی زبردستی عوام پر مسلط نہیں کرنے دیں گے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، گورنر سندھ، کورکمانڈر کراچی،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ ،صوبائی وزیر نثار کھوڑو،مشیران مولا بخش چانڈیو اور مرتضٰی وہاب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں نو منتخب میئر وسیم اختر کی پیرول پر رہائی یا انکی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر وہاں منتقلی کے آپشن پرغور کیا گیا جبکہ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کی جانب سے بھیجی گئی سیکیورٹی کی درخواست کا بھی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ کراچی میں میڈیا ہاوسز کو درپیش سیکیورٹی چیلنچز پر جامعہ پلان تیا ر کیا ہے ،بائیس اگست کو ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان قانون کی شکنجے میں ہیں اور رینجرز اور پولیس کی مد د سے رفاہی اور سرکاری املاک پر موجود غیر قانونی دفاتر کو مسمار کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جاری ہے رینجرز بطور فورس وطن کی سلامتی کے خلاف کوئی سرگوشی برداشت نہیں کریگی۔اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نتائج کے حصول تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا جائے گا کراچی میں سیاسی گروہ کواپنی مرضی زبردستی عوام پر مسلط نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی فلاہی کاموں کی آڑ میں بھتہ لینے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کراچی میں امن کیلئے ایک ہی پیج پر ہیں۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ نے سندھ میں کوٹہ سسٹم کی مخالفت کردی ، میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کوٹہ سسٹم میرٹ کی توہین ہے، رینجرز کی جانب سے کراچی آپریشن کی تفصیلات بھی ایپکس کمیٹی میں پیش کی گئیں۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں کورکمانڈر کراچی ، آئی جی سندھ ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ڈی جی رینجرز نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں کوٹہ سسٹم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرٹ کی توہین ہے اس کے باعث سندھ کے نوجوانوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلا ل اکبر نے کراچی میں رینجرر کے جانب سے کئے گئے آپریشن کی تفصیلات پیش کیں ، جس میں بتایا گیا کہ چار ستمبر2013سے اب تک848 ٹارگٹ کلرز کو ٹارگٹڈ آپریشنز کے زریعے گرفتار کیا گیا ملزموں نے دوران تفتیش 5 ہزار 863 ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان میں 95 کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہیں جبکہ کالعدم تنظیموں کے 99 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ،کالعدم تنظیموں کے ملزموں نے ٹارگٹ کلنگ کی 557 وارداتوں کا اعتراف کیا ، ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ملزمان کی تعداد سب سے زیادہ 654ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 1 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم نوازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ، آئی ڈی پیز ، صوبے کی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال
-
یکم ستمبر سے ریلوے میں ٹکٹوں کی گھر بیٹھے بکنگ کے لئے ای ٹکٹنگ کا خصوصی نظام متعارف کروا رہے ہیں تاکہ عوام گھر بیٹھے سیٹیں ریزرو کرا سکیں ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا
-
پاکستان میں انڈین چینلز دکھانے پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے، ابصار عالم
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن : پہلی بار اہم تصویری ، ویڈیو ثبوت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش
-
پشاور، ماس ٹرانزٹ منصوبے کے پیش نظر نئے انڈر پاس پل بنانے پر پا بندی عائد کرنے پر غور
-
اس سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہو گا،جزوی طور پر آغاز 12 بجے دن اوراختتام 3 بجے سہ پہر ہوگا
-
اٹک، رکشہ ڈرائیور سے زیا دتی کر کے وڈیو فلم بنا نے والے دو افراد کے خلا ف مقدمہ درج
-
انفرادی کارکردگی اپنی جگہ اہم، اصل خوشی اس وقت ہوتی ہے جب ٹیم جیتے، عماد وسیم
-
معروف ریسلر البرٹو ڈیل ریو نے آخرکار ڈبلیو ڈبلیو ای کو الوداع کہہ دیا
-
راشد لطیف کی قومی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید
-
برازیل کی صدر ڈیلما روسیف کیخلاف مواخذہ کی تحریک منظور، مائیکل ٹیمر نئے صدر بن گئے
-
روس اور امریکی صدور کی اگلی میٹنگ میں اہم موضوع شام ہو گا، دیمتری پیسکوف
-
اطالوی وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات
-
سعودی اتحادی کارروائی میں 16 عام شہری ہلاک، حوثی باغی
-
کینیڈا نے چین کے بین الاقوامی سرمایہ کاری بینک میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
-
ذات پات کے خلاف مہم چلانے پر ’ایشیا کا نوبل‘ انعام ایک بھارتی کے نام
-
ہسپانوی سوشلسٹس ماریانو راخوئے کو حکومت سازی سے روکنے کی کوشش
-
ترکی نے شامی کرد ملیشیا کے ساتھ فائربندی مسترد کر دی
-
قبرص اور مصر کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط
-
روس نے ازبک صدر کی وفات کی اطلاعات رد کر دیں
-
”پالیسی تبدیل کروائیے ورنہ ہمیں قتل کر دیا جائے گا “
-
شمالی کوریا میں نائب وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کو پھانسی دیدی گئی:جنوبی کوریا کا دعوی
-
افغانستان نے پاکستان سے تحریری معافی مانگ لی، باب دوستی آج کھولنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
سپریم کورٹ ، مردم شماری ازخود نوٹس کیس میں اٹارنی جنرل کو اعلیٰ حکام سے ہدایات لے کر جواب دینے کا حکم
-
وزیرداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات
-
حکومت کا آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
الطاف حسین کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ لیبر پارٹی کی ایم پی یاسمین قریشی کا برطانوی ہوم سیکرٹری اور اسکاٹ لینڈ یارڈ چیف کو خط
-
این اے 63 اور پی پی 232 کے ضمنی انتخاب ،مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ،پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا
-
جان کیری نئی دہلی میں کچھ ،اسلام آبادمیں کچھ اوربولیں گے،سرتاج عزیز
-
ظلم کا نظام جب تک ہے غربت اور نا انصافی ختم نہیں ہوسکتی،عمران خان
-
بائیو میٹرک سسٹم،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کاحق
-
پیپلزپارٹی کا3ستمبرکوتحریک انصاف کے پاکستان مارچ میں شرکت کرنے کافیصلہ
-
گزشتہ ادوار میں اداروں کی نجکاری صحیح طریقے سے نہ ہونے سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا، زبیر عمر
-
جعلی ڈگری کیس، شعیب شیخ اور وقاص عتیق کی سیشن کورٹ میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور
-
جہادی پروپیگنڈے پر رومانیہ نے ایک پاکستانی کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.