ظلم کا نظام جب تک ہے غربت اور نا انصافی ختم نہیں ہوسکتی،عمران خان
چاہتا ہوں بچوں کو اچھی تعلیم ملے، نواز شریف احتساب کیلئے ایسے ادارے بنانے چاہئیں جوخودانکااحتساب کریں نہ کہ ایسے ادارے جوکہ ان کی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالیں یاانہیں کلین چٹ دیں،پشاورمیں صحت انصاف کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تقریب سے خطاب
جمعرات 1 ستمبر 2016 11:10
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ظلم کا نظام جب تک ہے غربت اور نا انصافی ختم نہیں ہوسکتی چاہتا ہوں کہ بچوں کو اچھی تعلیم ملے انہوں نے کہاکہ نواز شریف احتساب کیلئے ایسے ادارے بنانے چاہئیں جوخودانکااحتساب کریں نہ کہ ایسے ادارے جوکہ ان کی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالیں یاانہیں کلین چٹ دیں پشاورمیں صحت انصاف کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہم نے کے پی کے میں صحت کا جو منصوبہ شروع کیا ہے وہ مثالی بنے گا اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ انصاف کارڈ صرف مستحق لوگوں کو دیئے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ علاج کی سہولتیں سب کو بلا تفریق فراہم کی جائیں ملک کے بااثر اور وسائل رکھنے والوں کو ملک کی فکر کرنے چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکی حکومت اس وقت صوبائی حکومت تحریک انصاف کے نظرئیے کے مطابق انسانی وسائل کی ترقی ،تعلیم صحت اور انصاف کے لئے جواقدامات اٹھارہی ہے یواین ڈی پی سمیت بین الاقوامی ادارے اس کے گواہی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت نے اختیارات کو اپنے پاس رکھنے کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تقسیم کیاہے جوکہ قوموں کی زندگی میں اسی طرح آسانیاں پیداکی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک بھرمیں کسی بھی ہسپتال کو اس قابل نہیں بنایاجہاں وہ خوداپناعلاج کراسکے ۔معمولی چیک اپ کے لئے بھی انہیں لندن اور امریکہ کروڑوں خرچ کرکے جاناپرتاہے ۔اپنی ماں کا علاج نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر شوکت خانم ہسپتال قائم کیاجواس وقت لاہورکے بعد پشاورمیں بھی بلا تفریق مریضوں کی خدمت کررہاہے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت صوبے کی آدھی آبادی کو جوغربت کی چکی میں پس رہی ہے علاج کی سہولت صحت انصاف کارڈ کے ذریعے فراہم کرکے مثال قائم کررہی ہے ۔سرکاری ہسپتال ہمارے لئے بہت بڑاچیلنج ہے جس پر اب قابوپالیاگیاہے ۔تعلیمی اداروں میں بہتری لائی جارہی ہے اور اس سال34ہزار نجی سکولوں کے طالبعلموں نے سرکاری سکولوں میں داخلہ لیاہے ۔عمران خان نے کہاکہ ملکی نظام میں بہتری کے لئے دوچیزیں انتہائی ضروری ہیں۔ جب انسانوں پر پیسہ خرچ کیاجائے اور اداروں کو استحکام بخشاجائے علاج ،تعلیم اور انصاف کی عدم فراہمی سے معاشرے ٹوٹ جاتے ہیں اور وہ معاشرے دوسری اقوام میں ناکامی سے دوچارہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تین ستمبرکولاہورمیں ایک بہت بڑی ریلی کاانعقادکیاجائیگاجس میں وزیراعظم نوازشریف پر دباؤڈالا جائیگا کہ احتساب اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ادارے بنائے جائیں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 1 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم نوازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ، آئی ڈی پیز ، صوبے کی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال
-
یکم ستمبر سے ریلوے میں ٹکٹوں کی گھر بیٹھے بکنگ کے لئے ای ٹکٹنگ کا خصوصی نظام متعارف کروا رہے ہیں تاکہ عوام گھر بیٹھے سیٹیں ریزرو کرا سکیں ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا
-
پاکستان میں انڈین چینلز دکھانے پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے، ابصار عالم
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن : پہلی بار اہم تصویری ، ویڈیو ثبوت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش
-
پشاور، ماس ٹرانزٹ منصوبے کے پیش نظر نئے انڈر پاس پل بنانے پر پا بندی عائد کرنے پر غور
-
اس سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہو گا،جزوی طور پر آغاز 12 بجے دن اوراختتام 3 بجے سہ پہر ہوگا
-
اٹک، رکشہ ڈرائیور سے زیا دتی کر کے وڈیو فلم بنا نے والے دو افراد کے خلا ف مقدمہ درج
-
انفرادی کارکردگی اپنی جگہ اہم، اصل خوشی اس وقت ہوتی ہے جب ٹیم جیتے، عماد وسیم
-
معروف ریسلر البرٹو ڈیل ریو نے آخرکار ڈبلیو ڈبلیو ای کو الوداع کہہ دیا
-
راشد لطیف کی قومی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید
-
برازیل کی صدر ڈیلما روسیف کیخلاف مواخذہ کی تحریک منظور، مائیکل ٹیمر نئے صدر بن گئے
-
روس اور امریکی صدور کی اگلی میٹنگ میں اہم موضوع شام ہو گا، دیمتری پیسکوف
-
اطالوی وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات
-
سعودی اتحادی کارروائی میں 16 عام شہری ہلاک، حوثی باغی
-
کینیڈا نے چین کے بین الاقوامی سرمایہ کاری بینک میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
-
ذات پات کے خلاف مہم چلانے پر ’ایشیا کا نوبل‘ انعام ایک بھارتی کے نام
-
ہسپانوی سوشلسٹس ماریانو راخوئے کو حکومت سازی سے روکنے کی کوشش
-
ترکی نے شامی کرد ملیشیا کے ساتھ فائربندی مسترد کر دی
-
قبرص اور مصر کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط
-
روس نے ازبک صدر کی وفات کی اطلاعات رد کر دیں
-
”پالیسی تبدیل کروائیے ورنہ ہمیں قتل کر دیا جائے گا “
-
شمالی کوریا میں نائب وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کو پھانسی دیدی گئی:جنوبی کوریا کا دعوی
-
افغانستان نے پاکستان سے تحریری معافی مانگ لی، باب دوستی آج کھولنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
سپریم کورٹ ، مردم شماری ازخود نوٹس کیس میں اٹارنی جنرل کو اعلیٰ حکام سے ہدایات لے کر جواب دینے کا حکم
-
وزیرداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات
-
حکومت کا آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
الطاف حسین کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ لیبر پارٹی کی ایم پی یاسمین قریشی کا برطانوی ہوم سیکرٹری اور اسکاٹ لینڈ یارڈ چیف کو خط
-
این اے 63 اور پی پی 232 کے ضمنی انتخاب ،مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ،پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا
-
جان کیری نئی دہلی میں کچھ ،اسلام آبادمیں کچھ اوربولیں گے،سرتاج عزیز
-
ظلم کا نظام جب تک ہے غربت اور نا انصافی ختم نہیں ہوسکتی،عمران خان
-
بائیو میٹرک سسٹم،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کاحق
-
پیپلزپارٹی کا3ستمبرکوتحریک انصاف کے پاکستان مارچ میں شرکت کرنے کافیصلہ
-
گزشتہ ادوار میں اداروں کی نجکاری صحیح طریقے سے نہ ہونے سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا، زبیر عمر
-
جعلی ڈگری کیس، شعیب شیخ اور وقاص عتیق کی سیشن کورٹ میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور
-
جہادی پروپیگنڈے پر رومانیہ نے ایک پاکستانی کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.