جہادی پروپیگنڈے پر رومانیہ نے ایک پاکستانی کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا

مشتبہ شخص سن 2015ء کے آخر میں غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہوا تھا

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:15

رومانیہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء )رومانیہ کی حکومت نے ایک پاکستانی شہری کو ’جہادی پروپیگنڈا‘ کرنے کے جرم میں ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ مشتبہ شخص سن 2015ء کے آخر میں غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ شخص پولیس کی تحویل میں ہے اور اسے پاکستان کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس شخص کو ملک میں اگلے دس برس تک داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ خفیہ ایجنسیوں کے مطابق یہ پاکستانی شہری آ ن لائن جہادی مواد کی تشہیر اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت میں ملوث رہا ہے۔