بلوچستان کی خوشحالی ہماری منزل ہے، خواب پورے ہونے کا وقت آچکا،نوازشریف

انفراسٹرکچر اور مواصلات کے بہتر نظام کے بغیر ترقی کا خواب ممکن نہیں بلوچستان کے عوام سے چھینے گئے حقوق واپس مل رہے ہیں، عشروں سے جاری محرومیوں کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والے اندرونی و بیرونی عناصر بے نقاب ہو چکے، دہشتگردوں کو منہ کی کھا نا پڑی، دشمنوں کو ملک کی ترقی بغیر نہیں ہو رہی ان کا مقدر ناکامی ہے، وزیر اعظم کا سبی کو ہلو شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:18

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خوشحالی ہماری منزل ہے، خواب پورے ہونے کا وقت آچکا انفراسٹرکچر اور مواصلات کے بہتر نظام کے بغیر ترقی کا خواب ممکن نہیں، بلوچستان کے عوام سے چھینے گئے حقوق واپس مل رہے ہیں، عشروں سے جاری محرومیوں کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے، بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والے اندرونی و بیرونی عناصر بے نقاب ہو چکے، دہشتگردوں کو منہ کی کھاناپڑی ، دشمنوں کو ملک کی ترقی بغیر نہیں ہو رہی ان کا مقدر ناکامی ہے، سبی کو ہلو شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور سڑکوں کی تعمیر ہماری ترجیح ہے، جدید مضبوط انفراسٹرکچر اور مواصلاتی نظام کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، سرمایہ کاری کیلئے مواصلات کا بہتر نظام ضروری ہے غیر ملکی سرمایہ کار پہلے پوچھتے ہیں کہ انہیں ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کیسے ملے گی اگر اس کا واضح جواب نہ ہو تو سرمایہ کاروں کو قائل نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے کونے کونے تک شاہراہوں کا منصوبہ بنایا کوہلو سے سبی آنے کے لیے عوام کو 600کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا لیکن اب یہ فاصلہ 174کلو میٹر ہو گیا ہے، مجھے بتایا گیا کہ یہاں پر سکول نہیں ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہدایت کی کہ ان علاقوں میں سکول، ڈسپینسریاں اور چھوٹہ ہسپتال بنائے جائیں تاکہ لوگوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات مہسر ہوں اور وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد یہ کام کریں گا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کی ایک الگ داستان ہے جب ہم نے اقتدار سنھبالا تو ملک میں دہشتگردی اور غربت تھی خدا کے فضل سے ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والی اندرونی اور بیرونی طاقتیں بے نقاب ہو چکی ہیں اور پاک فوج اور دیگر اداروں کی کامیابیوں سے دہشتگردوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور سیاسی جماعتوں نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج گوادر کو دیکھ کر خوشی ہوئی گوادر میں تاریخ رقم ہو رہی ہے، گوادر، پاکستان اور پاکستان گوادر ہے، گوادر نہ صرف اس خطے کا بہترین شہر بنے گا بلکہ یہ پاکستان کے لیے قابل فخر علاقہ ہو گا گوادر کی ترقی ہورے بلوچستان میں پھیلے گی اور بلوچستان میں سڑکوں کا جال بھچایا جائے گا، انہوں نے سبی سے گلی20کلو میٹر اور کوہلی سے رکھلی 80کلو میٹر سڑک بنانے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :