ایرانی فورسز کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی، 20مارٹر گولے فائر کیے

کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:24

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء) ایرانی فورسز نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 20مارٹر گولے فائر کیے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کے روز ایرانی فورسز نے پنجگورمیں سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں 20مارٹر گولے فائر کیے ڈپٹی کمشنر پنجگور کا کہنا ہے کہ مارٹر گولے ویران علاقے میں گرے ہیں اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :