فاروق ستار کی پریس کانفرنس، خواجہ اظہارفون سنتے،نوٹس لیتے رہے

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے دوران سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارکو ٹیلی فون آئے، خواجہ اظہارالحسن ٹیلی فون سن کرنوٹ لکھتے رہے۔

(جاری ہے)

خواجہ اظہارالحسن ٹیلی فون سنتے اور نوٹس لیتے رہے،خواجہ اظہارالحسن نے اپنی تحریرفاروق ستار کی جانب بڑھائی اور انہیں نوٹ پڑھایا،فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو روکی اور تحریر پڑھی اور پھاڑ کر رکھ لی۔پریس کانفرنس کے دوران خواجہ اظہارکوایک اور ٹیلیفون آیا،خواجہ اظہارپریس کانفرنسکے وران کسی کو ’ایس ایم ایس‘ بھی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :