مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ ترقی اور اعتماد کی بحالی سے ہی حل ہوسکتا ہے ،نریندرمودی

امید ہے کشمیری نوجوان دوسروں کے ہاتھوں گمراہ نہیں ہونگے اور امن ،اتحاد اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھیں گے ، کشمیر جنت ہی رہے گا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا انٹرویو

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:31

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ ترقی اور اعتماد کی بحالی سے ہی حل ہوسکتا ہے ،امید ہے کشمیری نوجوان دوسروں کے ہاتھوں گمراہ نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نیٹ ورک 18کو دیئے گئے انٹرویو میں یندر مودی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے امن اور اتحاد کی ضرورت ہے ،ہر حکومت کو اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، نریندر مودی نے کہا کہ کشمیر میں ترقی اور اعتماد کی بحالی کی ضرورت ہے ،مجھے امید ہے کہ کشمیری نوجوان گمراہ نہیں ہوں گے اور وہ امن ،اتحاد اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھیں گے ،امید ہے کہ کشمیر جنت ہی رہے گا ۔