الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نواز شریف اور عمران خا ن کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ،سماعت 6 ستمبر کو ہوگی

اتوار 4 ستمبر 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی اور پی ٹی آئی فنڈز میں مالی بے ضابطگیوں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خا ن کیخلاف دا ئر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہفتے کے روز الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی اور چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔

سماعت 6 ستمبر کو ہوگی۔ وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پاکستان تحریک انصاف‘ پیپلزپارٹی اور عوامی لیگ نے درخواستیں دائر کی ہیں جبکہ عمران خان کے خلاف چوہدری شاہ نواز ڈھلوں اور اکبر شیر بابر نے درخواستین دائر کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے خلاف بھی دئر کیس کی سماعت بھی 6 ستمبر کو ہوگی۔