وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی

اٹارنی جنرل کمیٹی کے سربراہ ہونگے ،دو ماہ کے اندر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریگی

اتوار 4 ستمبر 2016 14:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی، کمیٹی کے سربراہ اٹارنی جنرل ہونگے، میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی دو ماہ کے اندر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریگی، ذیلی کمیٹی میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کے چیف سیکٹریز، چاروں صوبائی پراسیکیوٹر جنرل، آئی جیز ، وفاقی سیکرٹری داخلہ شامل ہونگے،ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس 5ستمبر کو ہوگا، سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے اس معاملہ پر قانونی اور آئینی پہلوؤں کے تناظر میں کام شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :