پشاور،گورنرخیبرپختونخوا کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس

صوبے اورفاٹامیں امن وامان کی مجموعی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیاگیا ،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکویقینی بنانے اوردہشتگروں اوران کے سہولت کاروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کافیصلہ

اتوار 4 ستمبر 2016 14:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء)گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیراعلی جناب پرویز خٹک ، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب ناصر خان دورانی اور کمانڈنٹ ایف سی جناب لیاقت علی خان کے علاوہ متعلقہ سرکاری ھکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے اور فاٹا میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیل کا جائزہ لیاگیا اور فیصلہ کیا گیاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا ئے گا جبکہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اجلا س میں بتایا گیا کہ سی پیک منصوبے کے راستے کو تحفظ دینے کیلئے گلگت بلتستان پولیس کی طرز پر خصوصی فورس بنایا جائے گا۔اجلاس میں پشاورورسک روڈ کرسچن کالونی اور ضلعی کچہری مردان میں خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :