ایف آئی اے ا ہلکاروں کے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

وزارت داخلہ کے حکم پر 5اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

پیر 5 ستمبر 2016 11:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2016ء)ایف آئی اے کے ا ہلکاروں کا انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث وزارت داخلہ کے حکم پر 5اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔معلوما ت کے مطابق شفٹ سپر وائزر انسپکٹر ضیا الحسن ،جنرل چیکر سب انسپکٹر قاری ارشد ،ہیڈ کانسٹیبل فیصل کہوٹ کافی عرصہ سے انسانی سمگلنگ میں ملوث پائے آ رہے تھے اس حوالے سے دو بار قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ بھی دی تھی مگر وزارت نے کوئی خاطر خواہ متحرک نہ ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر الحق کاکا خیل کوجب معلومات ہوئی تو انہوں نے خفیہ طریقہ سے تمام تر تفصیلات اکٹھی کرنے کے بعد شفٹ سپروائزر انسپکٹر ضیاالحسن ،جنرل چیکر سب انسپکٹر قاری ارشد اور ہیڈ کانسٹیبل فیصل کہوٹ کو گرفتار کیا تو ابتدائی تفتیش میں انسپکٹر عظمت اور سب انسپکٹر شبانہ سمیت تین ایجنٹوں جن میں ارد شیر،کامران اور ارسلان کو مقدمہ شامل کیا گیا ہے جہاں ان سے ابتدائی تفیش جاری ہے امید کی جاتی ہے کہ ایک اور نیٹ ورک بھی جلد گرفتار ہو جائے گا۔ملزمان پر الزام ہے کہ وہ بھاری رقوم لیکر متعد د ممالک بھجواتے تھے جن میں سے تین افراد کو جعلی ویزا پر لیبیا بھی بھیجا ہے ۔

متعلقہ عنوان :